گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
کرنے لگیں تب بھی نہیں ہوں گی۔ تو کیا کریں؟ حضرت جی نے تو ہائیڈرولک پریس سے کروا لیا تواب کون کون بھائی یہ اہتمام کرے؟ تو اس کا حل بھی حضر ت جی دامت برکاتہم نے خود ہی بتا یا کیونکہ انجینئر بھی ہیں اور ساتھ ایگریکلچر سے بھی تعلق ہے۔ فرمایا کہ سوچتے رہے کہ اس کو کیسے پیسیں۔ پھر اللہ تعالیٰ نے حضرت کے دل میں ایک خیال ڈالاکہ کھجور کی گٹھلیوں کو گملے کے اندر ڈال دیا۔ آٹھ دن دس دن وہ مٹّی کے اندر رہیں۔ اب گٹھلی کا نارمل ایک پروسس ہوتا ہے، جب وہ مٹّی کے اندر چلی جائے تووہ باہر نکلنے کے لیے کھلنا شروع ہو جاتی ہے پھٹنا شروع ہو جاتی ہے۔ فرمایا کہ آٹھ دس دن اس کو اندر رکھیں اور جب وہ اس پوزیشن پر آجائے کہ وہ خود بخود پھٹنا شروع ہو جائے پھر اس کو نکال لیں، دھو لیں، سکھا لیں، اس کے بعد پیس لیں تو اب آپ کو محنت اس طرح سے نہیں کرنا پڑے گی اور آسانی سے پس جائیں گی۔ اور استعمال کاطریقہ اسی طرح ہے کہ اس کو پھر کثرت سے استعمال کریں صبح شام کھائیں، جیسے بھی آسانی ہو اسکو استعمال کریں اور اپنی صحت کو ٹھیک کریں ۔چلنے میں نبی ﷺ کی سنّت اور موجودہ سائنس : ایک بات اور بھی دیکھیے! کچھ سال پہلے کی بات ہے کہ ڈاکٹر تجویز کیا کرتے تھے کہ جوگنگ کیا کرو۔ تو کیا ہوا کہ ہر گھر میں جوگرز پہنچ گئے، مرد بھی عورت بھی، بچہ بھی بوڑھا بھی، سب جوگرز۔ اور جوگرز کی نئی دوکانیں بھی کھل گئیں اور نئی ورائٹی بھی آگئی۔ اب یہ جوگنگ کیا ہے کہ صبح صبح اٹھ کے دوڑا کرو تو ان لوگوں نے دھوڑنا شروع کر دیا۔ پھر چند سالوں کے بعد ڈاکٹروں کے پاس ایسے مریض آنے لگے کہ جن کو بڑی عمر میں پاؤں کی ہڈیوں میں مستقل دردیں رہنے لگیں اور دوسرے جوڑوں میں بھی دردیں رہنے لگیں، تو پھر انہوں نے تحقیق کی تو پتا چلا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو صبح صبح جوگنگ کرنے کے عادی ہیں،