گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
ساتھ شریک ہوگیا، اب کیا کرے؟ درمیان میںاگریاد آئے تو بِسْمِ اللہِ اَوَّلَہٗ وَاٰخِرَہٗ پڑھ لے شیطان چلا جائے گا اور اسکی جوپہلے غلطی ہو گئی وہ ٹھیک ہوجائے گی۔ (ابوداؤد،ترمذی،حاکم جلد4صفحہ108،ابن سنی نمبر459)کھانے کے بعد کی دعائیں : جب کھانا کھالے تو بہت ساری دعائیںنبی ﷺ سے اس موقع پر مسنون کہی جاتی ہیں۔ ایک دعا جو مشہور ہے جو سب کو یاد بھی ہوتی ہے وہ دعا یہ ہے: اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِیْنَ تو ہر بات میں اللہ ربّ العزّت کی تعریف کرنا یہ نبی ﷺ کا طریقہ تھا۔ ایک اور دعا ہے۔ نبی ﷺ نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی کھانا کھا چکے تو یہ پڑھے: اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ وَ اَبْدِلْنَاخَیْرًا مِّنْہُ ’’اے اللہ! ہمیں اس میں برکت عطا فرما اور اس سے بہتر بدل عطا فرما‘‘۔ (کنز العمال جلد9صفحہ 174) اب اس سے بہتر تو جنت کے کھانے ہی ہوسکتے ہیں۔ تو انسان جب یہاں کھانا کھائے یہ بھی مانگے کہ اللہ! دنیا میں بھی اس سے بہتراور بھی زیادہ عطا فرما اور اصل تو بہتری جنت میں ہوگی اللہ! وہاں بھی عطا فرما۔ ایک اور بہت ہی پیاری دعا ہے نبی ﷺ نے فرمایا: کھانا کھانے کے بعدجو شخص اس دعا کو پڑھے گا اس کے سارے گناہ معاف ہوجائیں گے۔ کھانا بھی کھائیں، پیٹ بھی اپنا بھریں اور اس کے بعد یہ چھوٹے سے کلمات پڑھ لیں، فرمایا: اس کے اگلے پچھلے سارے گناہ معاف ہوجائیں گے۔ دعا تو بہت ہی آسان ہے: