گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
تھا، اگر کوئی ایسی ایک سنت کو زندہ کرے گا پس اس زندہ کرنے والے کو ان تمام لوگوں کا ثواب ملے گا جو اس کے زندہ کرنے کے بعد عمل میں لائیں گے۔ مثلاً باپ نے گھر میں سے ایک سنت کو زندہ کیا گھر والے وہ پوری نہیں کررہے تھے تو باپ سے لے کر ماں تک نے بھی عمل کیا، بچوں نے کیا، محلے والوں نے بھی کیا، اوروں نے بھی کیا، جتنے بھی لوگ اس سنت کی اتباع کریں گے، ان تمام لوگوں کا ثواب اور خود اپنے عمل کا ثواب یہ اس زندہ کرنے والے کو ملے گا اور باقی جو عمل کرنے والے حضرات ہیں ان میں سے کسی کے ثواب میں کمی نہیں کی جائے گی۔ اب سنت کو گھر میں زندہ کرنا ہو، محلے میں زندہ کرنا ہو، ملک میں زندہ کرنا ہو تو ہر طرح سے سنت زندہ کرنے کا ثواب ملے گا۔ اس وقت نبی ﷺ کی اکثروبیشتر سنتیں مٹ چکی ہیں، اب اگر ہم تلاش کرکر کے ایک ایک سنت کو اپنی زندگی میںلائیں گے تو اس عظیم ثواب کے حامل ہوجائیں گے۔اتباع سنت دخول جنت : امی عائشہr فرماتی ہیں کہ نبیpنے ارشاد فرمایا: جو شخص سنتوں کو مضبوطی سے تھامے رہے گا وہ جنت میں داخل ہوگا۔ مضبوطی سے پکڑنے کا مطلب کیاہے؟ یہ کہ شوق اہتمام اور پابندی کے ساتھ سنت پر عمل کرے، جستجو اور تلاش کر کے سنت کو معلوم کرے اور عمل کرے اِس صورت میں یہ انسان مضبوطی سے سنت کو پکڑنے والا ہوگا۔آج کل کا ایک بہت ہی برا جملہ : ایک ہوتا ہے کہ غفلت کرنا، خیال ہی نہ کرنا بلکہ ایک بہت نامناسب اور بہت ہی برا جملہ لوگ بول دیتے ہیں کہ سنت ہی تو ہے، یہ کونسا کوئی فرض ہوگیا ہے۔ یہ بہت خراب جملہ