گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
مردوں اورعورتوں کی آپس میں مشابہت : اور اسی طرح عورتوں کے لیے وہ لباس پہننا جس میںمردوں کی مشابہت آ جائے یہ حرام، اور مردوں کے لیے وہ لباس پہننا جس میں عورتوں کی مشابہت آجائے وہ بھی حرام۔ یہ اللہ تعالیٰ کو غصہ دلاتے ہیں ۔کفّار کی نقّالی جائز نہیں : اسی طرح لباس کے اندر ایک بات اور بھی ہے کہ انسان غیر مسلمقوم کا لباس نہ پہنے، ان کے ساتھ نقالی نہ کرے۔ ایک صاحب میرے جاننے والے دوست ہیں۔ میرے پاس آئے کہنے لگے: جناب! میں بڑا پریشان ہوں، میری بیوی تو ہندنی ہوگئی ہے۔ یعنی ہندو کی مؤنث کا لفظ استعمال کیا۔ کہنے لگے کہ میری بیوی ٹی وی پر جو کسی انڈین ایکٹرس کو لباس پہنا ہوا دیکھتی ہے وہی پہننا چاہتی ہے۔ تو یہ چیز کسی طرح بھی اسلام کی غیرت اور حمیت کو گوارہ نہیں۔مثال : اپنی قوم کے ساتھ، اپنی ملت کے ساتھ غداری اور اعراض پسندیدہ نہیں۔کوئی پاکستانی فوجی ہو اور انڈین آرمی کے لباس میں آجائے تو اس کا کورٹ مارشل ہو گا، وہ کہے جی کہ میں اندر سے بڑا پکا پاکستانی ہوں، بڑا محب ِ وطن ہوں لیکن کیا کہا جائے گا کہ تو دشمن کے روپ میں آیا ہے، یہ روپ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کوئی بھی غیرت مند پاکستانی اس بات کو برداشت نہیں کر سکتا کہ کوئی پاکستانی فوجی کسی دشمن کے لباس میں