گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
معاملے کو پورا کردکھانا یہ امانت کہلاتا ہے۔ اس کو ہم میاں بیوی پر لے لیں! میاں کا بیوی کے اوپر بھروسہ کرلینا یا بیوی کا خاوند کے اوپر کسی بھی معاملے میں بھروسہ کرلینا اور وہ اس بھروسے کو پورا کر دکھائے یہ امانت کہلاتا ہے۔ یہ دنیا کے ہر شعبے میں اور ہر انسان پر لاگو ہوتی ہے، صرف پیسے کا لین دین اس میں شامل نہیں ہے۔اللہ کے نزدیک پسندیدہ عمل : اب اگر ہم اپنی Dutyکی ذمہ داریوں کو سمجھیں کہ یہ امانت ہے اس کو ہم نے پورا کرنا ہے اور ساتھ نیت خدمتِ خلق کی کرلیں تو اللہ رب العزت کو ایسا بندہ بہت پسند ہے۔ بندہ تو بہت دور کی بات ہے، حضرت سلیمان ﷺ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جارہے تھے، ایک چیونٹی نے دیکھا کہ یہ لوگ لائو لشکر سمیت آرہے ہیں تو اس نے پہلے سے یہ Feelکرلیا کہ ایسا نہ ہو کہیں ان کے گھوڑوں کے پاؤں تلے ہم روندے جائیں تو اس نے مزید جو چیونٹیاں تھیں ان کو اطلاع کردی اور کہنے لگی: ﴿یٰٓاَیُّھَا النَّمْلُ ادْخُلُوْا مَسٰکِنَکُمْ لَایَحْطِمَنَّکُمْ سُلَیْمٰنُ وَجُنُوْدُہٗ وَہُمْ لَایَشْعُرُوْنَ﴾ (سورۃ النمل:18) ’’اے چیونٹیو! تم اپنے اپنے بلوں میں داخل ہو جاؤ ایسا نہ ہو کہ سلیمان اور اس کا لشکر تمھیںروند ڈالے اور انہیں پتا بھی نہیں چلے‘‘ ۔ اللہ رب العزت نے چیونٹی کی اس خیر خواہی کو قرآن میں ذکر کیا۔ چیونٹی کا ذکر قرآن میں ہوا ،اس واقعے کی وجہ سے پوری سورت کا نام ہی النمل رکھ دیا۔ النمل چیونٹی کو کہتے ہیں اور قیامت تک یہ قرآن پڑھا جائے گا تو یہ واقعہ یاد رہے گا۔ اللہ رب العزت کو