گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
کا تیل کھائو اور اس کا تیل لگائو یہ مبارک درخت ہے ۔ اور ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کی روایت میںنبی ﷺ نے فرمایا کہ زیتون کھائو بھی اور لگائو بھی یہ برکت والا ہے۔ (ابن ماجہ جلد2صفحہ242) اور حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے مجھ سے فرمایا کہ اے علی! زیتون کھائو اور اس کا تیل لگائو جو اس کا تیل لگائے گا شیطان اس کے پاس چالیس رات تک نہیں آئے گا ۔ (مطالب عالیہ جلد3صفحہ322) اور حضرت عمران رضی اللہ تعالٰی عنہ نے نبی ﷺ سے روایت کی ہے کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ زیتون کا سالن استعمال کرو، اس کا تیل لگائو یہ مبارک درخت سے نکلا ہے۔ (آداب،بیہقی صفحہ 314)زیتون کے فوائد : ایک روایت کے اندر یہ بھی ہے کہ زیتون میں 70 بیماریوں سے شفا ہے۔ (جمع صفحہ205) ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا کہ زیتون کو روٹی کے ساتھ کھانے کی بہت تاکید آئی ہے ۔ اور اس کے مبارک ہونے کا ذکر قرآن مجید میں بھی ہے۔ اور یہ مبارک اس وجہ سے ہے کہ اس کے فائدے بہت زیادہ ہیں، یا اس وجہ سے کہ اس کی پیدائش مقدس سر زمین یعنی ملک شام میں ہوئی جو ایسا علاقہ ہے جس میں70 انبیاءf آئے۔ زیتون کے فائدوں کے بارے میں حضرت عبد اللہ بن عباسi فرماتے ہیں کہ زیتون کے درخت کی ہر ہر چیز میں فائدہ ہی فائدہ ہے۔ اس کا جوتیل ہے Olive Oil جلانے کے بھی کام آتا ہے ،کھانے کے بھی کام آتا ہے ، لگانے کے بھی کام آتا ہے۔ اور اس کا درخت