گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
میںلوگ کھایا کرتے ہیں تم کیسے کھاؤ گے۔ انہوں نے کہا: نہیں، ضرور پسند آئے گا کیونکہ ہمارے پیارے نبی ﷺکی پسند ہے۔ چنانچہ وہ اٹھیں اور تھوڑا سا چوکرلے کر ہانڈی میں ڈالا اور اس میں تھوڑا سا زیتون کا تیل ڈالا پھرکچھ مرچیں زیرہ وغیرہ مسالہ پیس کر ڈالا اور پکا کر کہا کہ حضورﷺ کو یہ بہت پسند تھا۔ (شمائل ترمذی صفحہ12) فائدے میں لکھتے ہیں: اس سے معلوم ہوا کہ مصالحے دار کھانا آپﷺ کو مرغوب تھا۔ اس حدیث کی تشریح میں علامہ مناوی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ کھانا بسہولت عمدہ اور مزے دار کرنا یہ زہد کے منافی نہیں۔ (شرح مناوی صفحہ223) اسی حدیث کے دوسرے طریق میں ہے کہ حضرت سلمیٰk نے کہا: ان لوگوں کے کہنے پر جب کھانا بنایا تو اس کے لیے میں نے ’’جو ‘‘ لیا اورچھان کے روٹی بنائی، پھر روٹی کو ایک ہانڈی میں ڈال دیا اس پر زیتون کا تیل ڈالا اور اوپر کالی مرچ چھڑک دی اور ان کے قریب کر کے کہا کہ بچو! اس کو نبی کریم ﷺ شوق اور رغبت سے کھاتے تھے۔ (ترمذی،سیرۃ صفحہ308) چنانچہ اس سے معلوم ہوا کہ کالی مرچ کا استعمال کرنا سنت ہے۔ نیزکھانے وغیرہ میں اس کو ڈالنا بہت نفع رکھتا ہے،بہت نافع ہے، البتہ لال مرچ کا استعمال آپﷺ کے زمانے میں نہیں تھا، نہ اہل عرب اس کو پسند کرتے تھے ویسے بھی طبی اعتبار سے لال مرچ کی کثرت نقصان دہ ہے۔سِر کہ : ایک اور چیز جس کو کہتے ہیں سِرکہ Vinegar۔ حضورﷺ نے ارشاد فرمایا: سِرکہ کیا ہی بہترین سالن ہے۔ (ترمذی جلد2صفحہ6