گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
اصل میں حضورپاک ﷺ کی اداؤں کا دوسرا نام سنت ہے۔ اگر ہم سنتوں کو اپنائیں گے تو اللہ رب العزت کے پیارے بن جائیں گے۔ جس طرح یہ بات پکی اور سو فیصد سچی ہے کہ جو انسان نبی ﷺ کے طریقوں پر عمل کرے گا اللہ تعالیٰ کا محبوب بن جائے گا، اسی طرح یہ بات بھی پکی اور سچی ہے کہ جس کام کو جس طریقے سے حضورﷺ نے کیا اس سے بہتر طریقہ اس کام کو کرنے کا کوئی دوسرا نہیں ہوسکتا ،یہ بھی پکی اور سچی بات ہے۔ گذشتہ اتوار کو سنت اور سائنس کے موضوع پرجو بات ہوئی ،اس میں اس کو تفصیل سے بیان کیا گیا تھا۔ توکچھ باتیں ذہن نشین کرلیجئے کہ نبی ﷺ کے طریقوں میں کامیابی ہے، اور دوسری بات آپﷺ کا ہر طریقہ سب سے بہتر ہے اس سے بہتر کوئی طریقہ ہو ہی نہیں سکتا۔آپﷺ کی پسند سب سے بہتر : اور اس کے بعد تیسری بات اس کے ساتھ جوڑ لیجئے کہ نبی ﷺ کی پسند بھی سب سے بہتر ہے۔ ابھی کھانے پینے کے بارے میں کافی تفصیلات ہو چکی ہیں اور آج بھی کھانے پینے کے بارے میں ہی بیان ہے ،تو یہاں ساری باتوں کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ کھانے کی جس چیز کو نبی ﷺ نے پسند کیا وہ سب سے بہتر کھانا ہے،سب سے بہتر چیز ہے،اس سے بہتر کوئی چیزہو نہیں سکتی۔ اس کوجتنا مرضی سائنسی طورپہ دیکھ لیا جائے، میڈیکلی دیکھ لیا جائے جیسے مرضی دیکھ لیاجائے ،قیامت تک کے لیے یہ اصول ہے اورہمارا یقین ہے الحمدللہ۔ نبی ﷺ کی گوشت سے متعلقہ سنتوں کے بارے میں تو پچھلی دفعہ بات ہوگئی تھی کہ باربی کیو کھانے، پائے کھانے، مچھلی کھانے، مرغی کھانے میں کیا سنت ہے اور کیا نہیں۔ اس کے بارے میں گذشتہ جمعہ آپ نے تفصیلات سن لی تھیں، اور آج دوسرے مرغوب کھانوں کا بیان ہے۔ کھانوں کے بارے میں اس