گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
یہ تو جس سے مرضی پوچھ لیں، ڈاکٹرز بتاتے ہیں کہ یہ سب کے سب انسان کے لیے نقصان دہ ہیں۔ یہود ونصاریٰ کی تقلید میں جتنے کھانے ہم کھاتے ہیں ان کے کھانے سے ہماری صحت کا بہت نقصان ہے، جبکہ حضور اکرمﷺ کے پسندیدہ کھانوں کو کھاکر ہماری صحت میں ان شاء اللہ اضافہ ہی ہوگا اور اس سے بہتر کسی کی پسند ہوہی نہیں سکتی۔ اور اگر کسی کو ان ناموں پر اعتراض ہو کہ یہ تو بڑے پرانے نام ہیں اچھا بھئی! اب آپ کوئی نیا نام رکھنا چاہیں تو نیا رکھ لیں لیکن کھانے وہی کھائیں جو نبی ﷺ نے کھائے، نام بھی وہی رکھیں اور کھانے بھی وہی کھانے کی کوشش کریں پھردیکھیں نبی ﷺ کی محبت کیسے بڑھتی ہے ۔پنیر اور دودھ : اس کے علاوہ نبی ﷺ پنیر بھی کھاتے تھے۔ ایک صحابی حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ کو میری خالہ نے گوہ، دودھ اور پنیر کا ہدیہ بھیجا۔ گوہ ایک جانور ہے آپﷺ اسے پسند نہیں فرماتے تھے ۔ عرب میں اگرچہ کھایا جاتا تھا۔ تو جب دستر خوان پر یہ چیزیں رکھی گئیں۔ توآپﷺ نے دودھ کو نوش فرمایا اور پنیر کھایا اور گو کو نہیں کھایا، کیونکہ وہ پسندیدہ چیز نہیں تھی۔ تو نبی ﷺ نے دودھ بھی نوش فرمایا اور پنیر بھی کھایا۔ دودھ کے بارے میں امی عائشہ صدیقہrفرماتی ہیں کہ نبی کریمﷺ کو دودھ پینے کے لیے دیا جاتا تو آپﷺ برکت کی دعا فرماتے۔ (ابن ماجہ جلد2صفحہ243) دودھ آپﷺ کی بہت مرغوب غذا تھی آپﷺ بہت خوش بھی ہوتے اور برکت کی دعابھی فرماتے تھے۔ تو بھئی! بچوں کو چاہیے کہ وہ پیپسی اور مرنڈا کی جگہ دودھ کی عادت ڈالیں۔ اور کچھ دن پہلے ایک خاتون جن کی عمر 82سال کی ہے، کافی بیمار ہیں ان کے بیٹے تشریف لاتے رہتے ہیں توانہوں نے بتایا کہ والدہ کے بہت سارے ٹیسٹ