گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
دوسرا انداز : یہ ہو سکتا ہے کہ انسان اوندھا لیٹ جائے کہ چہرہ اور پیٹ بستر کی طرف ہو کمر آسمان کی طرف ہو۔تیسرا انداز : یہ ہے کہ انسان بائیں طرف لیٹ جائے کہ دل نیچے ہو اور باقی جسم کا حصہ اوپر ہو۔چوتھا انداز : یہ ہے کہ انسان دائیں کروٹ، سیدھے ہاتھ پر لیٹ جائے۔ تو یہ چار صورتیں ہوسکتی ہیں۔سونے کی پہلی صورت : اگر ہم سب سے پہلی صورت پر آئیں یعنی سیدھا سونا کہ انسان کا سینہ اور چہرہ آسمان کی طرف ہو اور کمر بستر کی طرف، تو میڈیکلی یہ صورت انسان کے لیے نقصان دہ ہے ۔ وہ کیسے ؟ اگر آپ انسان کی ریڑھ کی ہڈی کی بناوٹ کے بارے میں سوچیں گے تو آپ کو معلوم ہو گا کہ یہ بالکل سیدھی نہیں بلکہ خم دار ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ معدہ کے اندر وزن ہوتا ہے اور اس وزن نے بالآخر کسی جگہ اپنا زورڈالنا ہوتا ہے اور اس مقصد کے لیے کسی نہ کسی ہڈی نے تو اس وزن کو برداشت کرنا تھا، تو اس کے لیے اللہ رب العزت نے اسپائنل کوڈ (Spinal Cord) ریڑھ کی ہڈی بنا دی اور معدہ کا وزن اس کے اوپر ڈالا گیا، اس کو سنبھا لنے کے لیے ریڑھ کی ہڈی کے اندر تھوڑا سا خم بنا دیا گیا۔ چنانچہ کندھے سے پیچھے سیدھی آتی ہے اور جہاں ہمارا پیٹ ہے وہا ں تھوڑا آگے کو خم کھا کے واپس پیچھے سیدھی ہونے لگتی ہے اور ہم کمر کو ہاتھ لگا کر اس کو محسوس بھی کر سکتے ہیں۔ تو