گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
دیں گی۔ بلکہ حضرت کے لحاظ سے یہ ایک ایسا عنوان اور مضمون ہے اگر اس پہ اسٹوڈنٹس کام کریں تو اسلامک اسٹڈیز کے اندر پی ایچ ڈی(PHD) بھی کر سکتے ہیں۔دو درخشاں باب : حضرت جی نے لکھا کہ نبی پاک ﷺ کی سنتوں کے بارے میں دوفیز (Phase)ہیں ۔ فیزOne 1 تو یہ کہ جو انسان نبی ﷺ کی مبارک سنتوں پر عمل کرے گا، اللہ رب العزت کی طرف سے اس کی زندگی میں برکتیں آئیں گی۔وہ دنیا میں بھی کامیاب ہو گا اورآخرت میں بھی کامیاب ہو گا، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرما دیا ہے کہ جو شخص اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولﷺ کی اطاعت کرے گابے شک وہ بہت بڑی کامیابی پانے والا بن جائے گا: ﴿وَ مَنْ یُّطِعِ اللہَ وَ رَسُوْلَہٗ فَقَدْفَازَفَوْزًا عَظِیْمًا﴾ (سورۃ الاحزاب: 71) ’’جو شخص اللہ اور اس کے رسولﷺ کی اطاعت کرے گا تحقیق وہ بڑی کامیابی کو پہنچے گا‘‘۔ تو نبی ﷺ کے طریقوں پر عمل کرنا ،آپﷺ کے اخلاق اور عادات کو اپنانا اس کو سنت کی پیروی کہتے ہیں۔ اب سنت کی پیروی عبادات میں ہو،معاشرت میں ہو، معیشت میں ہو، انفرادی یا اجتماعی سطح پر ہو، تمام حالات میں یہ انسان کے لیے نفع بخش ہے اور اس میں انسان کے لیے کامیابی ہے۔ تو پہلا فیز کیا ہے کہ اگر ہم سنت پر عمل کریں گے تو دنیا میں بھی سکون اور آخرت میں بھی سکون اور انسان قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے پیارے بندوں میں شامل ہو جائے گا۔ اور یہ با ت سو فیصد پکی اور سچی ہے اس موضوع پر تو ہم لوگ باتیں سنتے ہی رہتے ہیں۔