گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
پڑھو تاکہ تمھارا شوگر لیول اور کولیسٹرول دوبارہ ٹھیک ہو جائے۔ تو کیا معلوم ہوا کہ جو آدمی فقط یہ ذہن میں بٹھالے گا کہ نبیd کی سنّتوں پر عمل کرنا ہے اور ہرحال میں کرنا ہے تو یہ انسان (Automatically) یہ صحت کے، میڈیکلی فائدے لیتا چلا جاتا ہے۔حدیث پر عمل کرنے کا واقعہ : ایک میں اپنی ذاتی تجربہ بھی بتا دوں۔ مجھے ایک مرتبہ مسئلہ ہو گیا، مسئلہ تو بچپن سے تھا۔ (Diagnose) کب ہوا؟ جب میں شادی کے بعد 1999 میں پہلی مرتبہ اپنے کزن عادل بھائی کے ساتھ بارہ تیرہ دن کے لیے دبئی گیا۔ وہ ٹوائلٹ جاتا تو آدھا گھنٹہ کبھی پندرہ منٹ کبھی پانچ منٹ ، میں جاتا دو منٹ میں باہر آجاتا۔ ایک دن مجھے کہنے لگا کہ آپ اتنی جلدی کیسے آجاتے ہیں؟ تو میں نے کہا کہ مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہو تا میں جاتا ہوں، خالی پیشاب کرناہوتا ہے واپس آجاتا ہوں۔ اس نے کہا کہ یہ توآپ کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے۔ لاہور واپس آکر ڈاکٹر کو چیک اپ کروایا تو ڈاکٹر صاحب کہنے لگے کہ آپ کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ چند دن ہی گزرے تھے کہ مجھے قبض کاشدید مسئلہ کھڑا ہو گیا تو پتا چلا کہ میری قبض کا معاملہ 8سے9دن تک رہتا تھاکہ دو تین دن نہیں آٹھ دن یا نو دن میری قبض ہوتی تھی۔ آٹھ دن اور نو دن تک مجھے قضائے حاجت کی ضرورت ہی نہیں ہوتی تھی، بس خالی پیشاب، پھر بالآخر اس نے بگڑنا تو تھا۔ یہ بگڑا تو مجھے بہت سارے مسائل پیش آنا شروع ہوگئے۔ پھر یہ پوزیشن بواسیر اور پائلز کی طرف چلی گئی۔ پھر کیا ہوتا تھا کہ جب میں فلش پر بیٹھتا تو اسٹول پاس (Stool Pass)ہونے کے ساتھ، قضائے حاجت کے ساتھ خون بھی نکلتا، اور میں نے خود اپنی آنکھوں سے کئی مرتبہ دیکھا کہ پورا فلش خون سے بھرا ہوتا تھا۔ خون اتنا نہیں ہوتا تھا