گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
لباس بتایا وہ تقویٰ کا لباس ہے، حیا کا لباس ہے، شرم اور لحاظ کا لباس ہے۔ وہ زیادہ خیر والا ہے۔ایک بہت بڑی غلطی کی اصلاح : بعض فلسفی قسم کے لوگ یوں کہہ دیتے ہیں کہ شروع میں انسان با لکل ننگا تھا، آہستہ آہستہ ارتقائی عمل سے گزرتا رہا، پھر اس نے لباس ایجاد کرلیاتو وہ جھوٹ بولتے ہیں۔ حضرت آدم ﷺ اور اماں حوّا gدونوں میاں بیوی جنت میں تھے اور جنت میں اللہ نے ان کو لباس دیا تھا۔ اور شیطان نے کیا کیا؟ شیطان نے ان کے لباس کو اتروانے کی کوشش کی۔لباس کے دو بڑے فائدے : لباس کے دو فائدے بتائے: (1) سترپوشی اور سترپوشی کے ساتھ ہی گرمی اور سردی سے حفاظت (2) آرائشِ بدن، انسان کو اللہ تعالیٰ نے اشرف المخلوقات بنایا تو باقی جانوروں کو اللہ نے لباس عطا نہیں کیا، انسان کو لباس سے زینت عطا فرمائی۔شیطان کی دشمنی : اب ذرا دیکھیے! شیطان ہمارا پکا دشمن ہے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿ اِنَّ الشَّیْطٰنَ لَکُمْ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوْہُ عَدُوًّا﴾ (سورۃ فاطر : 6) ’’ دیکھو شیطان تمھارا دشمن ہے تم بھی اس کو دشمن بنا کے رکھنا‘‘۔ اور اس کی دشمنی کب سے ہے جب فرشتوں کو حکم ہوا: ﴿اُسْجُدُوْا لِآدَمَ ﴾ (البقرۃ:34)