گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
اور اگر انسان کہیں کھانا کھائے اور اس کو کوئی وہاں پر یا خود کھانے سے نقصان پہنچنے کا خطرہ یا خدشہ ہو تو یہ دعا پڑھ لے۔ وہ دعا کون سی ہے؟خطرات ونقصان سے بچنے کی دعا : حضرت انس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ حضورﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جب تم کھانا کھاؤ یا پانی پیو تو یہ دعا پڑھ لو تو تمہیں کوئی ضرر اور نقصان نہیں ہو گا اگرچہ اس میںزہر ہی کیوں نہ ہو۔ یہ حرام کے لیے نہیں ہے کہ انسان سود کی کمائی یا حرام کی کمائی کھائے اور یہ پڑھ لے کہ نقصان نہیں ہو گا۔ بات حلال کی ہو رہی ہے کہ باقی نقصانات نہیں ہوں گے۔ کچھ لوگ ہوتے ہیں جنہیں رشتے داروں کے گھر جاتے ہوئے ڈر لگتاہے، ایسی ہی ایک خاتون آئیں کہ جی بارہ سال ہو گئے ہیں کہ میں اپنے بھائی کے گھر میں نہیں گئی۔ ان کو ڈر ہوتا ہے کچھ کر دیں گے۔ ایک تو یہ وہم ہوتا ہے، ہوتا کچھ بھی نہیں لیکن بہر حال یہ ایک دعا بتائی کہ دیکھو جب تم کھانا کھاؤ یا پانی پیو تو یہ دعا پڑھ لو تو تمھیں کوئی نقصان نہیں ہو گا اگرچہ زہر کیوں نہ ہو، وہ دعا کیا ہے وہ بھی بہت آسان: بِسْمِ اللہِ وَبِاللّٰہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہِ شَیْ ءٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَاءِ یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ ’’اللہ کے نام سے اس اللہ کے نام سے جس کے نام کی برکت سے زمیں و آسمان میں کوئی چیزہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتی، اے زندہ رہنے والے! اے قائم رہنے والے‘‘۔ ایک ہی دفعہ پڑھنی ہے۔ (کنز العمال جلد19صفحہ 181)دودھ پینے کی دعا : دودھ کے بارے میں فرمایا کہ جسے اللہ تعالیٰ دودھ پلائے تو دودھ پینے والا یہ دعا کرے: