گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
کھجور اور مکھن پیش کیا، اور آپ ﷺ کو مکھن بہت مرغوب تھا۔اہم نکتہ : یہاں سے ایک بات یہ بھی معلوم ہوئی کہ کسی کو جب ہم بطور مہمان گھرپہ بلائیں تو اگر میزبا ن اس کے لیے اہتمام کرے، اس کے لیے چادر بچھائے، گھر کو صاف کرے یا کسی بھی طریقے سے اس کی عزت کرے تو یہ توکل اور زہدکے خلاف نہیں بلکہ ایک اچھی بات ہے۔آپﷺ کا گھر والوں سے برتاؤ : ا ب کھجور اور مکھن سے ایک بڑا عجیب اور بہت پیارا قصہ یاد آیا۔ ہمارے آقا ﷺ اپنے گھر والوں کے ساتھ بہت دل لگی اور دل جوئی کی باتیںکیا کرتے تھے۔ اور یہ دین کاحصہ ہے سنت ہے اور بہت بڑا ثواب ہے۔ بعض لوگ جب دین میں لگ جاتے ہیں تو مرد حضرات اس کے بعد خشک مزاج ہو جاتے ہیں۔ لطافت اور ظرافت ختم ہو جاتی ہے، حالانکہ ایسا تو دین نے نہیں سکھایا ہے۔ ذرا غور کیجیے! کہ نبی ﷺ اپنے گھر والوں کے ساتھ کس طرح رہتے تھے۔ ایک حدیث پاک میں آتا ہے ایک مرتبہ حضور پاکﷺ امی عائشہ صدیقہ r کے پاس تھے۔ آپ ﷺ نے بہت محبت کی نظر سے اپنی بیوی کومسکرا کے دیکھا تو امی عائشہ r نے پوچھا: اے اللہ کے محبوبﷺ!آپﷺ کیوں مسکرا رہے ہیں؟ تو نبی ﷺ نے فرمایا: عائشہ! تم مجھے ایسے پسند ہو جیسے کھجور اور شہد کو ملا کر کھانا پسندیدہ ہوتا ہے۔ یہ بات سن کر امی عائشہ بہت خوش ہوئیں اور فوراً آگے سے کہنے لگیں: اے اللہ کے نبی ﷺ! آپ تو مجھے ایسے مرغوب