گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
دوسرا شہد۔ (مشکٰوۃ:حدیث نمبر4368 صفحہ391) ان دونوں کے بارے میں قرآن مجید کے اندر تفصیلات موجود ہیں۔ قرآن مجید سینوں کی گھٹن کے لیے شفا ہے۔ چونکہ دلوں کے اندر بغض ہے، کینہ ہے، عداوت ہے اور دوسرے گناہوں کی ظلمتیں ہیں ان کے لیے شفا ہے اور شہد کو جسمانی شفا کے لیے بنایا اور اس کو انسانوں کے لیے اُتارا۔ایک حدیث میں آتا ہے: ’’اگر ایک آدمی پورے مہینے میں صرف تین دن شہد چاٹ لے تو اس کو کوئی بڑی بیماری نہیں ہوگی‘‘۔ (مشکٰوۃ صفحہ391حدیث نمبر4367) یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنے بندوں کے لیے انعام ہے۔ اسلام صرف نماز، روزہ،حج اور زکوٰۃ کا نام نہیں ہے۔ یہ تو اسلام کے ارکان ہیں۔ اسلام چوبیس گھنٹے کی زندگی کا نام ہے۔ اگر ہماری زندگی میں نیت اور رُخ ٹھیک ہو تو ہمارا ہر ہر کام دین بن سکتا ہے اور ہمیں جنت میں پہنچانے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ تو معلوم ہوا کہ صحت اللہ کی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔عافیت کی دعا : ایک دفعہ نبیﷺ سے کسی صحابی نے پوچھا کہ اللہ کے نبیﷺ ! نماز کے بعد کون سی دعا مانگا کریں؟ تو آپﷺ نے فرمایا: سَلِ اللہَ الْعَافِیَۃ (مسند احمد) ’’اللہ سے عافیت (صحت )کی دعا مانگا کرو‘‘۔ تو صحت بہت بڑی نعمت ہے۔ ایک اور حدیث میں آتا ہے کہ جس نے اس حال میں صبح کی کہ اس کو جسمانی عافیت یعنی صحت مل گئی اور اس کو اپنے بارے میں امن مل گیا اور اس دن کی خوراک اُس کے پاس موجود ہے تو اس نے مکمل کامیابی کے ساتھ صبح کی اور