گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
دائیں طرف سونے کے تین فائد ے : اب دائیں طرف سونے سے تین فائدے حاصل ہوتے ہیں:پہلی بات : ایسے بندے کی نیند بہت گہری نہیں ہوتی، الارم ہو یا کوئی بندہ اس کو فجر کے لیے اٹھا دے تو اس کے لیے اٹھنا آسان ہوجا تا ہے۔دوسری بات : ایسے بندے کو ڈراؤنے خواب بھی نہیں آتے۔تیسری بات : یہ بندہ جب دائیں کروٹ پر سونا شروع کرتا ہے، تھوڑی دیر کے لیے بھی سوتا ہے تو اپنے آپ کو تازہ دم محسوس کرتا ہے۔ اگر یہ دس منٹ بھی دائیں کروٹ پر سو جائے تو محسوس ہو گا کہ ایک گھنٹا سو گیا ۔تو وقت میں بھی اللہ رب العزت برکت عطا فرما دیتے ہیں۔ لہذا میڈیکلی (Medically) بھی یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ انسان کے لیے سونے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ وہ دائیں کروٹ پر سوئے اور یہی ہمارے محبو ب حضرت محمدﷺ کی مبارک سنت ہے۔ آج سائنس بڑی گھوم پھر کے اس بات کو ثابت کر چکی ہے۔ تو معلوم ہوا کہ سائنس بھی منزل کی تلاش میں بھٹکتی رہتی ہے اور جب کبھی اس کو منزل ملتی ہے تو وہ جگہ وہی ہوتی ہے جہاں ہمارے محبوب ﷺ کے قدموں کے نشان ہوتے ہیں۔ سائنس بالآخر وہیں پہنچتی ہے تو اس سے یہی بات سمجھ میں آتی ہے کہ جس کام کو نبی ﷺ نے جس طریقے سے کیا، اس کام کو اس سے بہتر کرنے کا کوئی طریقہ ہو