گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
خدمت میں حرمین شریفین کے مبارک سفر کے دوران پیش کیا۔ الحمدللہ! حضرت جی دامت برکاتہم نے انتہائی پسندیدگی کا اظہار فرمایا اور دعاؤں سے نوازا۔ احباب جو عمرہ پر ساتھ تھے، وہ لوگ اس مسودہ کو لے جاتےاور اُٹھا کر بیت اللہ شریف کا طواف کرتے، اور ساتھ ساتھ بارگاہ الٰہی میں اس کی قبولیت کی دعائیں کرتے۔ الحمدللہ! تمام مخلص ساتھیوں کی محنت وکاوش سے گلدستہ سنت کی پہلی جلد شائع کی جارہی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس کتاب کو شرف قبولیت سے نوازے اور مزید استقامت کے ساتھ اس سلسلہ کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جتنے احباب نے اس گلدستہ سنت کتاب میں محنت کی ہے، اللہ تعالیٰ ان سب کو سنت کا نور عطا فرمائے اور قیامت کے دن حضورﷺ کی شفاعت نصیب فرمائے۔ دعا گو ودعا جو! فقیر محمد ابراہیم نقشبندی کان اللہ لہ عوضا عن کل شیْءٍ مہتم جامعہ رقیہ للبنات ٹائون شپ لاہور