ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
رفت شرکت سوز کی صفت ہے ـ بمعنی عظیم اور ان سب اشکالات کی جڑ ہے ـ علم وہ حل ہوا نہیں اور نہ ہو سکتا ہے ـ حیدر آباد سے اس مضمون کی ایک کتاب آئی تھی ـ میں نے لکھا ہمارے بزرگوں کی ممانعت ہے غور و خوض سے محیط است علم ملک بر بسیط قیاس تو بروے نگر دو محط چہ شبہا نشستم در سیر گم کہ دہشت گرفت در سینم کہ قم حضرت شیخ سعدیؒ کام کرنے والے آدمی ہیں اپنا مراقبہ بتلا تے ہیں ـ بڑے بڑے القاب لگانا چھوٹے ہونے کی دلیل ہے ملفوظ 149 ـ فرمایا بڑے بڑے القاب لگانا دلیل چھوٹے ہونیکی ہے کہ اسکو کچھ آتا نہیں ـ متاخرین کیلئے بڑے القاب ہیں مگر متقدمین کیلئے نہیں کہتے ہیں " ابو حنیفہ ؒ نے یوں کہا ،، ایک غیر مقلد نے ایک شخص سے کہا تمہارا مذہب کیا ہے ـ وہ بڑے تیز تھے کہا امام اعظم صلی اللہ علیہ وسلم کے مذہب پر ہوں ـ وہ بڑے جھلائے کہا جھلاتے کیوں دیکھئے بخاری شریف میں ہے ـ اللھم صل علی ال ابی اوفی ،، میں نے حدیث پر عمل کیا ـ یہ تو فقہاء نے لکھ دیا کہ صلی اللہ علیہ وسلم نبی آخر کیساتھ کہا جاتا ہے ـ تو دیکھئے ہم کو منکر معلوم ہوتا ہے ـ ابو حنیفہ صلی اللہ علیہ وسلم کہنا ـ دیکھئے سب سے بڑا اللہ تعالی کا کلام ہے مگر وہاں مفرد کا صیٖغہ ہے کرتا ہے مارتا ہے ـ سوائے حضرت مولانا یعقوب صاحبؒ کے وہ جمع کے صیغے لاتے تھے وہاں ہی سے میں نے سیکھا ـ کشف و کرامت مدار کمال نہیں ہے ملفوظ 150 ـ فرمایا اس سے بڑھ کر اور کیا نعمت ہو گی کہ ایماندار ہوں ـ کشف کرامت ہے کیا چیز ـ سنا ہے بزرگوں کو حیض الرجال کہا جیسے حیض کو عورت چھپاتی ہے ـ یہ بھی کرامت کو چھپاتے ہیں ـ رمضان کا مشغلہ ملفوظ 151 - فرمایا کہ رمضان میں جی نہیں چاہتا ہے کہ فقیری کی باتیں ہوں ـ بلکہ وہ چیزیں ہوں جو خالص اور بین ہوں دین کی یہ اس پر فرمایا کہ ایک شخص رمضان میں آیا تھا - بیعت ہونے کیلئے - ایک عبرتناک واقعہ ملفوظ 152 ـ فرمایا نکات رنگین ہوتے ہیں اور علوم سادہ سادہ ـ اب یہ کہ یہ علوم ہیں یہ