ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
|
کسی کے ستانے سے خوش ، کبھی کسی کی خدمت سے خوش ـ ان کے ادب کا پتہ لگانا مشکل ہے بزرگوں کا مزاج مشابہ بچوں کے ہے ـ مجلس جمعہ 14 شعبان 1361ھ مطابق 12 اگست 1942ء نو واردین سے باز پرس بغرض اصلاح ملفوظ 47 ـ ایک صاحب عینک لگا ئے ہوئے حضرت والا کی ملاقات کیلئے آ ئے ـ حضرت نے نکھوں پر عینک لگانے کی وجہ دریافت کی جب نو وارد سے کوئی جواب نہ بنا ـ فرمایا کہ جس سے عقیدت ہو اس کے سامنے دولہا بن کر نہیں جانا چاہئے نیاز مندانہ طور پر جانا چاہئے ـ اسی طرح ایک اور صاحب نے ملاقات کے وقت اپنا تعارف پرچہ سے کرایا اخیر میں اس نے اپنے نام کیساتھ قریشی کا لفظ لکھا ـ حضرت نے اس سے اس کے لکھنے کی وجہ دریافت فرمائی کہ یہ کیوں لکھا ہے کیا بالقصد لکھا ہے یا بلا قصد اور کیا یہ امتیازی لفظ اثر ڈالنے کیلئے لکھا ہے ـ جب اس سے کوئی جواب نہ بن سکا ـ فرمایا کہ ایک گھنٹہ کیلئے تم بھی خانقاہ سے باہر چلے جاؤ ایک گھنٹہ کے بعد مجلس میں آ کر بیٹھا ـ واصل الی المقصود بننے کا طریق ملفوظ 48 ـ فرمایا گو مجھ سے کوئی بیعت نہ ہو لیکن عقیدت کے ساتھ میری کتابیں لیکر کونے میں بیٹھ جائے ـ انشاءاللہ واصل الی المقصود ہو جائے گا ـ اس ضمن میں فرمایا کہ جو طالب کسی بزرگ سے بھی مناسبت نہ رکھتا ہو ، اس کیلئے یہ مناسب ہے کہ کتاب و سنت پر عمل کرتا رہے اور اپنی اصلاح و ہدایت کیلئے بار گاہ الہی میں دعا کرتے رہے ـ انشاءاللہ وہ بھی واصل الی المقصود ہو جائے گا ـ امردوں کو خانقاہ میں ٹھہرانے کی ممانعت ملفوظ 49 - خانقاہ میں امرد (لڑکوں) کا قیام ممنوع ہونے کے سلسلہ میں طویل بیان کے بعد فرمایا کہ اس زمانہ کے شیوخ پر بھی کچھ اعتبار نہیں ـ حضرت نے خانقاہ میں امرد کے ٹھہرانے پر بہت مذمت فرمائی ـ جمعہ سیاہ فام کی آواز عموما اچھی ہوتی ہے ملفوظ 50 ـ فرمایا سیاہ فام کی آزاو اچھی ہوتی ہے اور گورے کی آواز عموما اچھی نہیں ہوتی ـ