ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
مخاطب فرما کر لوا انفقت مافی الارض جمیعا ماالفت بین قلوبھم ( اور اگر آپ دنیا بھر کا مال خرچ کرتے تب بھی ان کے قلوب میں اتفاق پیدا نہ ہوتا لیکن اللہ ہی نے ان میں باہم اتفاق پیدا کر دیا ) (1) مال روئے زمین کا (2) تدبیر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اور (3) اتفاق اپنے موقعہ میں ـ کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم موقعہ ہی میں صرف فرمائیں گے مگر پھر بھی فرماتے ہیں ـ ماا لفت بین قلوبھم بلکہ مدار صرف ایک ہے اور وہ اعتصام بحبل اللہ ( اللہ کی رسی مضبوط پکڑنا ) ہے فرماتے ہیں ـ واعتصموا بحبل اللہ جمیعا ( اور مضبوط پکڑ رکھو اللہ تعالی کو اس طور پر کہ ہم سب متحد رہو ) اس آیت میں وہ حکم بحبل اللہ ہے جو شخص بھی متعصم بحبل اللہ ہے جو دوسروں کو اس کے ساتھ ملنا واجب ہو گا قلت و کثرت کا کوئی اعتبار نہیں ـ جمیعا بمعنی کل واحد ہے ـ اختلاف بدوں بغض فی اللہ کی مغفرت کب تک معلق رہتی ہے ملفوظ 7 ـ فرمایا وہ اختلاف جس کی بنیاد بغض فی اللہ ( ایسی دشمنی جو اللہ کیلئے ہو ) نہ ہو اس کی مغفرت مصالحت (صلح) تک معلق ( لٹکی) رہتی ہے ـ عہد نصرت بوجہ مظلوم ہونے کے ہے ملفوظ 8 ـ فرمایا فلا یسرف فی القتل ( سو اس کو قتل کے بارہ میں حد (شرع) سے تجاوز نہ کرنا چاہئے ) بعد انہ کان منصورا (وہ شخص طرف داری کے قابل ہے) فرمانے میں اشارہ ہے کہ عہد کہ نصرت ( مدد کا وعدہ ) بوجہ مظلوم ہونے کے ہے ـ اس میں ترغیب ہے کہ تم اسراف سے عہد نصرت کو ضائع مت کرو ـ معاملات تحریک حاضرہ غیر اجتہادی ہیں ملفوظ 9 ـ فرمایا معاملات تحریک حاضرہ ، میرے نزدیک غیر اجتہادی ہیں اور جن کے نزدیک اجتہادی ہیں اور وہ بوجہ اجتہاد شامل ہوئے ہیں ـ جب تک ان پر حق واضح نہ ہو تو وہ معذور ہیں ـ عورتوں کی اخبار بینی کی مذمت ملفوظ 10 ـ عورتوں کی اخبار بینی کی مذمت میں فرمایا کہ عورت کی تو صفت ہے کہ وہ ملکی