ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
حاجی صاحب نے فرمایا کہ غیبت گناہ " جاہی اور زنا گناہ باہی ،، ہے پھر فرمایا ہمارے پاس تو ایسے ہی چٹکلے ہوتے ہیں ـ تو تعلیم یافتگان کے شبہات کے اسباب ملفوظ 61 ـ فرمایا نو تعلیم یافتگان کو جو شبہات پیش آ تے ہیں اس کا منشاء دو چیزیں ہیں ـ (1) عدم عظمت حق تعالی اور (2) عدم محبت ، عظمت و محبت پیدا ہو جانے کے بعد شبہات نہیں ہوا کرتے ـ عظمت کا پیدا ہو جانا قدرے مشکل ہے ـ مگر محبت مجاہدہ و ریاضیت و محنت سے پیدا ہوتی ہے ـ دیوبند اور علی گڑھ کا نقشہ ملفوظ 62 ـ فرمایا اکبر الہ آبادی نے کیا اچھا نقشہ کھینچا ہے ـ ہے دل روشن مثال دیوبند اور ندوہ ہے زبان ہوش مند اب علی گڑھ کی بھی تم تشبیہ لو ایک مزز پیٹ بس اس کو کہو مجہوم ایاک نعبد ملفوظ 63 ـ فرمایا ایاک نعبدو ایاک نستعین ( ہم خاص تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور خاص تجھ سے ہی مدد چاہتے ہیں ) انشاء ہے ، خبر نہیں ـ واعظ اس میں غلطی کیا کرتے ہیں ـ کون سی تمنائے موت محمود ہے ملفوظ 64ـ فرمایا تمنائے موت شوقا الی لقاء للہ ( اللہ تعالی کے دیدار کے اشتیاق میں) محمود ہے ـ شیخ کی اتباع اور مجتہد کی تقلید ملفوظ 65 ـ فرمایا شیخ کی اتباع تدابیر اعمال میں ہے اور مجتہد کی تقلید احکام شرعیہ میں ہے ـ دونوں میں فرق ہے ـ مخالف شرع شیخ کو چھوڑ دینا چاہئے ملفوظ 66 ـ فرمایا اگر کوئی شیخ ایسی چیز کا امر کرے جو شرعا ممنوع معلوم ہوتی ہے تو دیکھو وہ