ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
حضرت مولانا شیخ محمد صاحب تھانویؒ کے بارے میں ارشاد ملفوظ 105 ـ فرمایا مولانا شیخ محمد صاحب تھانوی حسین و جمیل اور رئیس تھے ـ اتباع سنت حضرت محمد قاسم صاحب نانوتویؒ ملفوظ 106 ـ فرمایا مولانا محمد قاسم صاحب تین دن روپوش رہے ، پھر ظاہر ہو گئے ـ اسی سنت نبویؐ پر عمل دکھلایا جو غار میں ٹھہرے رہے ـ انوار علم اور انوار اعمال میں فرق ملفوظ 107 ـ کسی صاحب نے مجلس عالی میں اسی طرح ذکر کیا کہ فلاں صاحب حضرت مولانا قاضی ثناء اللہ صاحب کے مزار پر مراقب ہوئے ـ انوار پائے حضرت والا نے جواب میں ارشاد فرمایا کہ وہ انوار علم کے تھے اور انوار اعمال کے اور ہوتے ہیں ـ دوستی اور دشمنی میں ضرورت اعتدال ملفوظ 108 ـ فرمایا دوستی بھی اعتدال کے ساتھ ہو اور دشمنی بھی اعتدال کے ساتھ کرو ـ حدیث میں ہے ـ احبب حبیبک ھونا ما عسی ان یکون بغیضک یوما ما وابغض بغیضک ھونا ما عسی ان یکون حبیبک یوما ما یعنی جس سے دوستی کرو تو دوستی کو حد سے نہ بڑھاؤ ـ ایسا نہ ہو کہ کسی وقت وہ تمہارا مبغوض ( دشمن) ہو جائے اور جس سے دشمنی کرو تو دشمنی میں بھی حد سے نہ گز رو کہ یہ بھی ممکن ہے کہ وہ کسی وقت تمہارا دوست ہو جائے ـ ( پھر شرمندہ ہونا پڑے ) مدینہ منورہ مظہر عبدیت ہے ملفوظ 109 ـ فرمایا مدینہ منورہ مظہر عبدیت ہے ـ آثار نور ملفوظ 110 فرمایا جب نور پیدا ہوتا ہے تو حس بڑھ جاتا ہے ـ