ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
|
بزرگ بھی ہے ـ دیکھا تو مولانا گفنوہیؒ امام صاحبؒ کے ساتھ ہیں ـ شبیرعلی نے امام صاحبؒ سے پوچھا یہ کہاں ساتھ ہوئے فرمایا یہ تو ہمارے ہی ساتھ رہتے ہیں ـ حضرت مجددؒ کا ایک مقولہ ملفوظ 39 ـ فرمایا حضرت مجدد صاحبؒ کا قول ہے کہ مومن مومن نہیں ہو سکتا جب تک اپنے کو کافر فرنگ سے بدتر نہ سمجھے خشک علماء اس پر اعتراض کریں گے کیونکہ یہ حال امر ہے صاحب حال ہی سمجھ سکتا ہے ـ میں سمجھانے کو یوں کہہ دیتا ہوں کہ یوں سمجھے کہ ممکن ہے ہم سے مالا افضل ہو جائے ـ ( باقی حقیقت وہی سمجھتا ہے جس پر گزرتی ہے ) کافر اگر اسلام کا کوئی کام پسند کرے تو اسکو اس سے روکنا نہ چاہئے ملفوظ 40 ـ فرمایا کانپور میں ایک ہندو گیارہویں دیتا تھا مجھ سے ایک آدمی نے پوچھا میں نے کہا اس کیلئے جائز ہے اس کی گیارہویں پر فاتحہ دلایا کرو ـ مسلمان کیلئے تو گناہ ہے اور اس کیلئے تو سنت ہے مجھے ایک شخص کی ایک بات بڑی پسند آئی اس نے کہا مولود شریف دیوبند اور تھانہ بھون میں بدعت ہے اور علی گڑھ کالج میں عبادت ہے ـ سچی بات کہی وہ اس بہانہ ہی سے حضور کے کچھ حالات تو سن لیں گے ـ وہ ہندو مرتے وقت کہنے لگا مجھے زمزم کا پانی پلاؤ اور پانی سے انکار کرتا تھا ـ مجھ سے ایک شخص نے پوچھا کہ زمزم کا پانی اس کو دیں یا نہ میں نے کہا دو ، کوئی قانون تو نہیں کہ چھونا جائز نہیں عجیب نہیں کہ وہ مرتے وقت مسلمان ہو کر مرا ہو ـ حضرت مولانا یعقوب صاحبؒ فرماتے تھے کہ ایک بنیا تھا اس کو حضرت مولانا قاسم صاحبؒ نے خواب میں دیکھا جنت میں پھر رہا ہے ـ پوچھا لالہ جی یہاں کیسے آئے ہو ـ کہا جی مرتے وقت کلمہ پڑھ لیا تھا اللہ میاں نے قبول کر لیا اور بخش دیا میں نے کہا اچھا چھوٹا تمام زمانہ تو بیاج لیتا رہا اور آخر دم میں کچھ پڑھ کر رہائی حاصل کر لی ـ دنیا میں بھی سود لیا اور آخرت میں بھی سود لیا ـ ( نفع) اپنی شان گھٹنے کی فکر ( مصلحین اور مدرسین ) ملفوظ 41 ـ فرمایا مولویوں کو فکر زیادہ اس بات کی ہوتی ہے کہ ہماری نہ گھٹے ـ بس ابلیسی میراث ہے ـ اس نے بھی اپنے فعل کی لیپ پوت کی خدا نے اس کو جواب نہ دیا ـ