ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
میں ایک بھی اتنا رحم دل نہ نکلے گا جتنا میں ہوں گا ـ مزاج میں تیزی ضرور ہے مگر سختی نہیں ہے ـ تیزی اور ہے ، شدت اور ہے ، حدت اور ہے لوگوں نے حدت اور شدت میں فرق نہیں کیا ـ مقاصد حسنہ میں ایک حدیث ہے کہ مومن کے مزاج میں تیزی ہوتی ہے بوجہ حمیت و غیرت دین کے اس حدیث کو دیکھ کر بہت خوش ہوا کہ میرا مزاج حدیث کے موافق ہے - ہر دلعزیز ہونے کا خیال مخلوق پرستی ہے ملفوظ 33 ـ فرمایا ہر دلعزیز کو بڑی پریشانی ہوتی ہو گی کیونکہ طبائع مختلف ہیں مذاق جدا ہے - سب کو کیسے راضی کریں مگر بعض لوگ بڑے پالیسی کے ہوتے ہیں ـ وہ سب کو راضی کر لیتے ہیں یہ لوگ بڑے ذہین ہوتے ہیں ہر وقت اس دھن میں رہتے ہوں گے کہ کیسے سب راضی رہیں ـ بڑی پریشانی ہو گی مگر میرے نزدیک تو یہ شرک ہے ـ مخلوق پرستی ہے ـ ہندوستان دارالحرب بھی ہے اور درالامن بھی ملفوظ 34 ـ فرمایا ہندوستان دارالحرب ہے یا دارالاسلام ؟ مجھ سے ایک انگریز نے سوال کیا تھا میں نے کہا حرب کے معنہ لڑائی کے ہیں ـ آپ اس سے متوحش نہ ہوں کہ یہ تو لڑائی کا گھر ہے ہر وقت لڑائی رہے گی ـ یہاں معنی لغوی مراد نہیں ہیں کیونکہ اس کے معابلہ میں دارالاسلام ہے اور اس کے معنی عدم لڑائی کے نہیں ہے ـ اگر دارالحرب کے معنی لڑائی کے گھر لیا جائے تو اس کے مقال دارالصلح یا عدم حرب آنا چاہئے نہ کہ دارالاسلام جب دارالاسلام کے مقابل ہے تو اس کے معنی ہیں دارالکفر ـ اب دیکھ لیجئے ہندوستان میں تسلط کن کا ہے ـ ظاہر بات ہے تسلط کفار کا ہے پھر دارالحرب کی دو قسم ہیں ـ ایک دارالامن جہاں کفار اور مسلمین میں آپس میں معاہدہ ہو ، امن ہو اور ایک ہے دارالخوف جہاں کفار و مسلمین میں لڑائی بھڑائی رہتی ہو ـ ہندوستان ۔ ۔ دارالحرب ہے اور دارالامن بھی ہے - قولہ تعالی انما المشرکون نجس الخ کی عجیب تحقیق ملفوظ 35 ـ فرمایا انما المشرکون نجس اس کے معنی ہیں ان کے قلوب نا پاک