ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
مختلف فیہ ( جس میں اختلاف ہو ) ہے یا متفق علیہ ( سب کے نزدیک بہ اتفاق ) حرام ؟ اگر مختلف فیہ ہے تو شیخ کے کہنے کی اتباع کرے بشرطیکہ وہ جزما کہے اور اگر متفق علیہ حرام ہے تو دیکھو اس میں تاویل حلت ( حلال ہونے کی تاویل ) کی گنائش ہے یا نہیں ؟ اگر گنجائش تاویل ہے تو بھی اتباع جائز ہے اور اگر گنجائش تاویل بھی نہیں تو اپنی سمجھ سے بالا تر سمجھ کر شیخ سے با ادب درخواست کرے کہ حضور والا شرعا اس کی اجازت سمجھ نہیں آتی ـ تو شیخ اس کی تفسیر کر دے اور سمجھا دے یا اپنا معذور ہونا ظاہر کر دے اور اگر شیخ دونوں باتوں میں سے کوئی نہ کرے تو وہ شیخ ہونے کے قابل نہیں اور مخالف شرع سمجھ کر چھوڑ دے ـ البتہ توہین اور بے ادبی نہ کرے ـ شیخ اپنے بعض مریدوں کو ترجیح دے سکتا ہے ملفوظ 67 ـ فرمایا شیخ کو جائز ہے کہ اپنے ذاتی تعلقات کے اعتبار سے بعض لوگوں کو بعض پر ترجیح دے لے ـ البتہ ان کے باہمی تعلقات و معاملات میں سب کو برابر سمجھنا ضروری ہے ـ متقدمین اور متاخرین کے علوم کا فرق ملفوظ 68 ـ فرمایا متقدمین ( پہلے لوگ ) ومتاخرین (بعد کے لوگ ) کےعلوم میں یہ فرق ہے کہ متعدمین کے علوم میں حقائق زیادہ ہوتے ہیں اور الفاظ کی پابندی نہیں ہوتی اور متاخرین اصطلاحی الفاظ میں مقید رہتے ہیں ـ خبثت نفسی کا ترجمہ ملفوظ 69 ـ فرمایا حدیث میں جو آتا ہے " خبثت نفسی ،، اس کا ترجمہ ہے " میرا جی میلا ہو گیا " ـ تبرک کا بلا اجازت اہل خانہ تقسیم میں مفاسد ملفوظ 70 ـ فرمایا کسی کے گھر میں جب بزرگ کی دعوت ہو تو ہمرہیوں کا بزرگ کے آ گے سے خود بخود کھانا آٹھا کر تبرکا خود کھانا یا باہمی تقسیم کرنا اس میں چند مفاسد ہیں ـ (1) وہ صاحب خانہ کی طرف سے بطور اباحت ہوتا ہے ، بطور تملیک نہیں ہوتا ، رہی اجازت حکمی سو یہ اس لئے مفقود ہے کہ صاحب خانہ اور اس کے اہل اپنے لئے تبرک کے خواہشمند ہوا کرتے