ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
انشاء اللہ کیسا اثر ہوتا ہے ـ دوسری ضروری بات یہ ہے کہ اللہ کا نام لو جی لگا کر ـ یعنی تھوڑا تھوڑا اللہ اللہ بھی کرو ـ تیسری بات یہ ہے کہ اور یہ بہت ہی ضروری ہے کہ اہل محبت کی صحبت اختیار کرو ـ حضرت حکیم الامت کی تعلیمات کا خلاصہ مفوظ 229 ـ فرمایا کہ میرے یہاں زیادہ تعلیم ، انتظام اور استغناء کی ہے کہ انسان کے سب کام باموقع ہوں اور مخلوق سے بالکل طمع نہ ہو ـ طریق عشق میں اعمال باطنی کا غلبہ ہوتا ہے ملفوظ 230 ـ فرمایا کہ طریق عشق ہے اور ایک طریق اعمال ہے اور اعمال دونوں میں ہوتے ہیں مگر اول میں اعمال باطنی کا غلبہ ہوتا ہے اور دوسرے میں اعمال ظاہرہ کا اور ایسے شخص کو قلندر کہتے ہیں جس کے اعمال باطنی اعمال ظاہری سے زیادہ ہوں ـ راقم بندہ ناکارہ عزیزالرحمن مقیم خانقاہ اشرفیہ تھانہ بھون 27 ذیقعدہ 1360ھ مطابق 17 دسمبر 1941ء انفعالات غیر مقصود ہیں ملفوظ 231 ـ فرمایا خلاصہ اس تمام فن کا دو الفاظ ہیں ایک کہ افعال ضروری اور مقصود ہیں دوسرا یہ کہ انفعالات غیر ضروری اور غیر مقصود ہیں ـ عملیات میں موثر چیز ملفوظ 232 ـ فرمایا کہ عملیات میں موثر چیز عامل کا خیال ہے اکثر فورا اثر مرتب ہو جاتا ہے کیونکہ کرتا رہتا ہے اور مشاق ہو جاتا ہے ـ علماء کو نصیحت ملفوظ 233 ـ فرمایا علماء میں دو چیزیں بالکل نہ ہوں ایک کبر او ایک طمع اس کی وجہ سے بڑی دولت سے محروم رہتے ہیں ـ طریق کا حاصل ملفوظ 234 ـ فرمایا اس طریق کا حاصل نفس کا تزکیہ ہے اور جس چیز سے تزکیہ کیا جاتا ہے وہ