ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
کے بعد اس نے اطلاع دی کہ اس روز سے وسوسہ معصیت کبھی نہیں آیا ـ محبت و حکمت سے نصیحت کا اثر ملفوظ 123ـ فرمایا حضرت شاہ عبدالعزیز صاحب کے پاس ایک نو جوان ریش تراش آیا ، فرمایا ، ایسا نائی تو بڑا صاحب کمال معلوم ہوتا ہے ـ ہم بھی اس سے ملیں گے ـ وہ لڑکا دل ہی دل میں بہت پریشان ہوا ـ آئندہ صدق دل سے داڑھی منڈوانے سے توبہ کی ـ حضرت شاہ عبدالعزیز صاحب کا ذوق لطیف ملفوظ 124 ـ فرمایا جب حضرت شاہ عبدالعزیز صاحب نابینا ہو گئے تھے ـ اس زمانہ میں مولانا فضل حق صاحب خیر آبادی اور ایک دوسرے سے مولوی صاحب اپنے دو قصیدے اصلاح اور آزمائش کیلئے لائے ، مگر دل لگی یہ سوجھی کہ راستہ میں طے کیا کہ میرا قصیدہ تم سنانا اور تمہارا میں سناؤں گا ـ دیکھیں کہ شاہ صاحب پہچان لیتے ہیں یا نہیں ـ بوقت ملاقات شاہ صاحب نے فرمایا پڑھو ، انہوں نے حسب قرار داد پڑھے ـ آپ خاموش رہے ، جب پڑھ چکے تو فرمایا اپنا اپنا قصیدہ پڑھو پھر اصلاح دوں گا ـ چنانچہ ہر ایک کو جدا جدا اصلاح دی ـ انہوں نے حیرت سے پوچھا کہ حضرت یہ بدلنا کیسے معلوم ہوا ـ فرمایا کہ تمہاری گفتگو کے لہجہ سے الفاظ کوپہچانا ( سبحان اللہ کس قدر ذوق لطیف رکھتے تھے ) فقر اختیاری ملفوظ 125 ـ فرمایا حضرت شاہ عبدالرزاق صاحب کے پاس ایک شخص پتھری لایا کہ اس کے لگانے سے پتھر اور لوہا سونا بن جاتا ہے ـ فرمایا طاق میں رکھ دو ـ پھر ایک عرصہ کے بعد آیا اور سمجھ کہ اب تو شاہ صاحب بہت غنی ہو گئے ہوں گے ـ مگر آ کر دیکھا تو ویسے ہی فقیر ہیں ـ اسے بڑا افسوس ہوا ، دریافت کیا کہ حضرت میں آپ کو سونا بنانے کی پتھری دے گیا تھا ؟ فرمایا وہیں طاق میں ہوگی ـ جب طاق میں دیکھا تو ایسی بے شمار پتھریاں نظر آئیں ، بڑی حیرت ہوئی ، فرمایا فقر اختیاری ہے ـ