ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
کی شرح میں فرماتے ہیں ،، یہ اہل سلوک کے درجات میں ـ ابتدا میں قلق اپنی کوتاہی نقص اعمال پر ہوتا ہے ـ پھر مجاہدہ سے قلق رفع ہو جاتا ہے اور جذبہ طاعت غالب آ جاتا ہے ـ پھر اپنی طاعات کے نقص پر قلق ہوتا ہے ـ ( مکتوب بنام احقر قریشی ) جزا عطاء حسابا کی تسیر ملفوظ 37 ـ جزا عطاء حسابا کی تفسیر میں فرمایا کہ جزا ، ظاہرا ، عطاء واقع میں ، حسابا باعتبار استدادات مختلفہ ( مختلف قابلیتوں کے اعتبار سے ) کے ـ فتن مرفوع نہیں ہوں گے ملفوظ 38 ـ فرمایا فتن مرفوع نہیں ہوں گے اسی واسطے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یون دعا فرمائی ہے ـ اللھم اذا توفیتنی فتوفنی غیر مفتون (1) دعائے نبوی کے الفاظ یوں یاد آ تے ہیں ـ اذا اردت بقوم فتنۃ فتوفنی غیر مفتون ـ اے اللہ ! جب آپ کسی قوم کو فتنے میں مبتلا کرنے کا ارادہ فرمائیں تو مجھے اس میں مبتلا کئے بغیر اٹھا لینا یعنی بجائے رفع فتنہ طلب کرنے کے یوں دعا کی کہ مجھ کو بحفاظت اٹھا لینا ـ اس سے معلوم ہوا کہ اس کے علاوہ دوسری صورت متحقق ہی نہ ہو گی ـ مسکنت کی قسمیں ملفوظ 39 ـ فرمایا مسکنت دو قسم پر ہے ، مال میں ، مزاج میں ---- اول غیر مطلوب، ثانی مطلوب ، البتہ مسکنت میں انہماک قبیح ہے ـ ( یعنی مالی مسکنت میں ہر وقت متوجہ رہنا ) دو بازوں کے لئے دجال ملفوظ 40 ـ فرمایا سنا ہے کہ حضرت حاجی صاحبؒ نے فرمایا تھا کہ میں نے دو بازوں کو پھندے میں لانے کیلئے جال پھیلا یا تھا یعنی مولانا محمد قاسمؒ اور مولانا گنگوہیؒ ـ کام نظم کی صورت میں زیادہ ہوتا ہے ملفوظ 41 ـ فرمایا ذوق سے معلوم ہوتا ہے کہ جس قدر کام نظم کی صورت آس سے ذیادہ ہوا ہے ـ