ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
صاف گوئی کی حکمت ملفوظ 189 - فرمایا آج کل صاف بولنا صاف معاملہ عیوب میں شمار کیا جاتا ہے اس کا نام روکھا پن رکھا فرمایا گول بات سے مجھے تکلیف ہونے کیوجہ یہ ہے کہ تقاضا ہوتا ہے کہ کام کرنے کا اور کام ہوتا ہے حاجت معلوم ہونے سے اور علم صاف بیان سے ہوتا ہے محض قرائن پر اکتفاء کرنے سے ندامت ہوتی ہے ـ ایک دفعہ ایک شخص نے گول مول بات کہی میں نے کہا آئیے بیعت ہو جائیے - انہوں نے کہا میرا مقصود بیعت نہیں ہے مجھے بڑی شرمندگی ہوئی کہتے ہوں گے لپٹتے ہیں ـ مولوی شبلی عبا قبا پہن کر ایک رئیس سے ملنے گئے اس نے ایک گنی رکھ دی انہوں نے کہا میں سائل نہیں ملنے کیلئے آٰیا ـ تو قرائن پر عمل کرنے کا یہ نتیجہ ہوتا ہے ـ حضرت تھانوی ؒ کا حدیث کی اجازت لینے کا واقعہ ملفوظ 190 ـ فرمایا حضرت قاری عبدالرحمن صاحب کہیں سے آرہے تھے کانپور اسٹیشن پر گئے گھنٹہ کیلئے ٹھہرے ـ مجھے خبر ہو گئی زیارت کی ـ حدیث کی اجازت لی ـ حضرت شاہ ولی اللہ صاحب ؒ کی چہل حدیث سنائی بالکل سادہ لباس تھا دیکھنے سے یہ معلوم ہوتا تھا کہ کوئی عالم نہیں ـ جاہ کو آلہ نفع بنانا ملفوظ 191 - غیر مسلم کے احسان کا تحمل نہیں ہوتا ہے ، غیرت آتی ہے ـ ایک بنیا نے ایک بزرگ سے کہا تھا کہ دوسروں کیلئے تو یہ ہے آپ کیلئے یہ ہے آپ بزرگ ہیں ـ رونے لگے کہ بزرگی کی یہی دام اور مولانا احمد علی صاحب سے ایک دکاندار نے کہا آپ سے نفع نہیں لیتا ـ فرمایا چلو ـ یہاں سے نہ لینا چاہئے کیونکہ اگر جھوٹا ہے تو ہم کو بناتا ہے جھوٹا کے یہاں سے نہ لینا چاہئے اور اگر سچا ہے تو مسلمان کا نقصان نہ کرنا چاہئے ـ بازار میں تو نفع ہی کیلئے بیٹھا ہے کہاں تک نوانیت تھی عقل کی - کسی فلسفی کا دماغ یہاں تک نہیں پہنچ سکتا یہ حضرات عجیب تھے جاہ کو آلہ نفع نہ بنانا چاہئے - کیمیا کی وجہ تسمیہ ملفوظ 192 - حضرت مولانا یعقوب صاحبؒ نے کیمیا کے محبوب ہونے کی وجہ یہ فرمایا کہ دو چیزیں محبوب ہیں ـ جاہ اور مال اور ہر ایک بدون دوسرے کے خرچ کئے حاصل نہیں ہوتا ـ جاہ حاصل کرنا ہو تو