ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
|
حب زوج کیلئے ایک عمل ملفوظ 106 ـ فرمایا حب زوج کیلئے یہ عمل ہے کہ بعد العشاء یاودود گیارہ سو مرتبہ اور اول و آخر تین تین مرتبہ دورد شریف اور بعد میں گیارہ عد سیاہ مرچ پر دم کر کے تیز آ گ میں ڈالدے ـ دینی غیرت ملفوظ 107 ـ فرمایا میری احتیاط کی بنا تقوی و طہارت نہیں بلکہ دینی غیرت ہے ـ خواہ لوگ مجھ سے ناراض ہو جائیں مگر دین کی ذلت کا سبب کبھی نہیں بنا ـ حدود میں دو گناہ ملفوظ 108 ـ فرمایا حدود میں دو گناہ ہیں ایک خلاف حکم ـ دوسرا عدم اظہار ندامت و معذرت (تمرد ، سرکش ہونا ) حسد ، پہلے گناہ کیلئے کفارہ ہے ـ دوسرے کے کفارہ کیلئے توبہ و معذرت کی ضرورت ہے ـ شیخ کو خلوت کی ضرورت ملفوظ 109 ـ فرمایا شیخ کو تقوی کے ساتھ خلوت کی بھی ضرورت ہے ـ وتبتل الیہ تبتیلا ( اور سب سے قطع کر کے اپنی طرف متوجہ رہو ) اپنے شیخ کو سب سے افضل نہ جاننا چاہئے ملفوظ 110- فرمایا شیخ کو سب سے افضل سمجھناجائز نہیں انفع سمجھنا ضروریہے ( یعنی یہ سمجھے کہ زندہ مشائخ میں سب سے زیادہ نفع اور فیض مجھے اپنے شیخ سے ہی حاصل ہو سکتا ہے ) ادب کی برکت ملفوظ 111 فرمایا ایک شخص جاری پانی پر بیٹھا وضو کر رہا تھا ـ اسے معلوم ہوا کہ بائیں طرف امام احمد بن حنبلؒ وضو کر رہے ہیں اور میرا اغسالہ ( استعمال شدہ پانی ) ان کی طرف جا رہا ہے یہ تو ان کی بے ادبی ہے ـ ادب کی خاطر دائیں طرف سے اٹھ کر امام صاحبؒ کی بائیں