ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
مگر یہ شخص متعقد بھی نہ تھا ـ مثنوی میں بڑی برکت ہے اور کیوں نہ ہو وہ فیض کہاں کا ہے ـ ؎ نیا ور دم ہمہ چیز و من چیز تست حضرت عارف شیرازیؒ کا کلام عاشقانہ ہے ملفوظ 262 ـ فرمایا کہ حضرت عارف شیرازی کے کلام میں خط اور اثر بہت ہے کیونکہ ان کا کلام عاشقانہ ہوتا ہے اور حضرت شیخ سعدیؒ کا کلام حکیمانہ ہوتا ہے اس میں علوم اور مسائل بہت ہوتے ہیں ـ حضرت حافظ نے بھی حضرت سعدی کو استاد مانا ہے فرماتے ہیں ـ ؎ استاد غزل سعدی ست پیش ہمہ کس اما دارد سخن حافظ طرز سخن خواجو اعتقاد میں سب کے ساتھ نیک گمان رکھے ملفوظ 263 ـ ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اعتقاد تو سب کے ساتھ نیک رکھے ـ لیکن معاملہ سب کے ساتھ اختیار کا رکھے ـ اعتقاد میں بد گمان نہ ہو معاملہ میں بد گمان ہو ـ مثلا بلا اطمینان کامل کے قرض نہ دے محرم راز بنائے کوئی خدمت سپرد نہ کرے ـ معاملہ تو ایسا کرے باقی اعتقاد یہی رکھے کہ اللہ تعالی کے نزدیک مقبول ہے اور یہ جو قول مشہور ہے ـ الحزم سوء الظن وہ بھی معاملہ کے متعلق ہے کہ احتیاط اسی میں ہے کہ معاملہ ایسا کرے جیسے کوئی بد گمان معاملہ کرتا ہے ـ اس کا یہ مطلب نہیں کہ اعتقاد میں بھی بدگمانی ہو ـ اعتقاد کے درجہ میں تو نیک گمان رکھے ـ لیکن معاملہ احتیاط ہی کا کرے ـ گو بعض صوفیوں نے اس قول کے یہ معنی لگائے ہیں کہ الحزم سوء الظن بغیرہ ہے اور اس میں وہی تفصیل ہے جو میں نے ابھی بیان کی ـ اہل اللہ کی صحبت فرض عین ہے ملفوظ 264 ـ ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ آپ مناسب اور مناسب ہی کو لئے پھرتے ہیں میں تو اس زمانہ میں اہل اللہ کی صحبت کو فرض عین کہتا ہوں اور فتوی دیتا ہوں کہ اس زمانہ میں اہل اللہ اور خاصان کی صحبت اور ان سے تعلق