ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
|
تبلیغ او اصلاح نفس کی ترغیب ملفوظ 42 ـ تبلیغ واصلاح نفس کی ترتیب کے متعلق ارشاد فرمایا کہ اگر دوسرے کام کرنیوالے موجود ہوں تو اصلاح نفس فرض عین ہے اور اگر موجود نہ ہوں تو اصلاح نفس و تبلیغ دونوں جمع کرے ـ جاہ کی دو قسمیں ملفوظ 43 ـ فرمایا حاجی صاحبؒ کا ملفوظ ہے کہ جاہ دو قسم پر ہے ـ مذموم عندالخلق محمود عندالخالق مشہور یہ ہے کہ اول کی طلب مذموم اور ثانی کی محمود ---- مگر صوفیہ کے نزدیک ثانی کی طلب بھی مذموم ہے ـ جیسے کوئی سیاہ فام عاشق اپنے حسین سے کبھی یہ درخواست نہیں کرے گا کہ تو مجھ پر عاشق ہو جا ـ سوانخ عمری کی کمی بیشی کے سبب احتیاط ملفوظ 44 ـ فرمایا میں نے وصیت نامہ لکھ دیا ہے کہ میری سوانخ عمری نہ لکھی جائے کیونکہ اس میں کمی زیادتی بہت کر دی جاتی ہے ـ ( حضرت خواجہ عزیز الحسن نے ،، اشرف السونخ ،، کے نام حضرتؒ کی سوانخ حیات ، آپ کی حیات طبیہ ہی میں مرتب کر دی تھی ـ جو آپ کی نظر اصلاحی کے ساتھ چھپ بھی گئی تھی اس کے مصالح بھی خود ہی تحریر فرما دیئے تھے ـ مگر سچ یہ ہے کہ وہ سوانخ عمری کم اور ،، تربیت السالک ،، زیادہ ہے ) ـ مناسبت کا مفہوم ملفوظ 45 ـ فرمایا مناسبت کے یہ معنی ہیں کہ شیخ کے فعل و عمل پر قلب پر کوئی اعتراض نہ پیدا ہوا ـ دوست کی رضا برھانا ملفوظ 46 ـ فرمایا وسوسہ کی صورت میں انقباض عن الوسوسہ سے ، اور زیادہ رضائے الہی میں ترقی ہوتی ہے کیونکہ دشمن ( تنگ دلی ) اختیار کرتے ہیں تو دوست کی رضا اور بڑھ جاتی ہے ـ تابعین بھی اولاد داخل ہیں ملفوظ 47 ـ فرمایا ملۃ ابیکم میں غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ تابعین بھی اولاد میں ملفوظات حکیم الامت ـ جلد15 ـ 18