ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
تجویذ کیا جاتا ہے ـ پھر جب اس کی برکت سے توجہ حق شانہ حاصل ہوتی ہے تو اس کو چھوڑایا جاتا ہے ) تعلیم پایا ، انہوں نے کہا یہ تو شرک ہے میں کیسے کروں ؟ شاہ صاحب نے فرمایا : بمی سجادہ رنگین کن گرت پیرے مغاں گوید کہ سالک بے خبر نبود ز راہ و رسم منزلہا ( یعنی اگر شیخ کامل کر دے تو اپنی گڈری شراب سے رنگ لو ـ کیونکہ سالک منزل کی راہ رسم سے بے خبر ہوتے ہیں ) سید صاحبؒ نے کہا : یہ تو فروع میں ہے اور تصور شیخ تو شرک ہے ، شاہ صاحب نے فرمایا : سید صاحب کو سلوک نبوت سے مناسبت ہے ـ چنانچہ چند روز ہی میں تکمیل کر دی ـ حضرت گنگوہیؒ کی سادگی ملفوظ 170 ـ فرمایا حضرت مولانا مظفر حسین صاحبؒ کاندھلوی ایک مرتبہ گنگوہ سے تشریف لے گئے ـ حضرت مولانا گنگوہی نے کھانے کو کہا تو فرمایا کہ جو تیار ہو لا دو ہم راستہ میں کھالیں گے ـ مولانا گنگوہیؒ نے باسی روٹٰی اور دال لا دی ـ انہوں نے روٹی پر ڈال کر رام پور منہا رام آ کر کھائی اور فرمایا مولوی رشید احمد صاحب بہت اچھے آدمی ہیں تکلیف نہیں کرتے ـ امام ابو یوسف کی حکایت ، حضرت امام ابو حنیفہ ؒ کی شہادت ملفوظ 171 ـ فرمایا حضرت امام ابو حنیفہ اور امام یوسف (شاگر رشید امام ابو حنیفہ ؒ ) سفر میں تھے وقت تنگ پر جماعت کی ، امام یوسف امام ہوئے ، نہایت مختصر پڑھائی ـ مگر ڈر رہے ، نماز کے بعد امام صاحب نے فرمایا : الحمدللہ صار یعقوبنا فقیھا ( الحمدللہ ہمارے یعقوب اب فقیہ بن گئے ہیں ) حضرت مولانا قاسم صاحبؒ کا خوف آخرت ملفوظ 172 - فرمایا مولانا نانوتویؒ سے دہلی میں ایک مسئلہ غلط بتلایا گیا کسی دوسرے عالم کے متنبہ کرنے پر فورا مولانا دیوبندی کو ہمراہ لے کر رات کے وقت سائل کے مکان پر پہنچے اور فرمایا کہ میں نے مسئلہ غلط بتلایا تھا اور صحیح یوں ہے جو دوسرے مولوی صاحب نے بتلایا ، مولانا دیوبندیؒ کہتے ہیں کہ ہم کو تعلیم دینے کی غرض سے ایسا اہتمام کیا تھا ـ