ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
لوگ حسن پرست ہیں اور بد نظری کا مادہ ہے وہ اس کے ساتھی ہوں گے اور مثنوی شریف میں ایک حکایت ہے کہ شیطان نے حضرت حق سے درخواست کی کہ مجھے کچھ آلات بھی تو دیجئے تاکہ میں ان کے ذریعہ سے اپنا کام کروں تو وہ کسی چیز سے اس قدر خوش نہیں ہوا جب عورتیں سامنے کی گئیں تو اس پر ایک حالت طاری ہو گئی کہ اب کامیاب ہو جاؤں گا اور آج کل پیر لوگ اس بلا میں بہت مبتلا ہیں یہ لوگ حسن پرست بھی ہیں اور خلاف سنت بھی ہیں ـ جوان عورت کا سلام بھی نہیں لینا چاہئے ملفوظ 100 ـ فرمایا کہ اس لئے حضرات فقہاء نے اس مفسدہ کو دفع کیا ہے جوان عورت کا سلام بھی نہیں لینا چاہئے اور اگر کسی وجہ سے ضرورت ہو تو خشن لہجہ سے ( یعنی روکھے پن سے ) جواب دیدے یہاں تک احتیاط کی ہے کہ لباس عورت کا بھی بعض مواقع میں عورت ہی کے حکم میں ہے ـ حضرت حکیم الامتؒ کے واقعات صفائی معاملات ملفوظ 101 ـ فرمایا کہ میں تو دعوی کر کے کہتا ہوں کہ اگر آدمی پوری طرح اتباع کرے تو بڑی برکت ہوتی ہے مگر ہمت کر کے کرے البتہ اول اول کچھ تو نفع نہیں معلوم ہوتا اور پھر اتباع سے ایسا نور معلوم ہوتا ہے کہ بدون اتباع کے چین نہیں آتا ـ بلکہ پھر تو یہاں تک حالت ہوتی ہے کہ اس کا اثر دوسروں کو بھی محسوس ہونے لگتا ہے ـ ایک مرتبہ مجھے بھوسہ کی ضرورت تھی اور میرے بھائی کے یہاں بھوسہ تھا کیونکہ الحمدللہ وہ زمیندار ہیں میں نے ان کے یہاں سے بھوسہ تک بھی نہیں منگایا بعض لوگوں نے اس کی مصلحت پوچھی تو میں نے کہا کہ یہ انتظام کے بالکل خلاف ہے ـ ان کا کام ملازموں کے ہاتھ میں رہتا ہے ـ میری وجہ سے دو ضرر ہوں گے ـ ایک تو ان کو خیانت کا موقع ملے گ اور دوسرے ان کو ان سے محاسبہ پر قدرت نہ ہوگی ـ کیونکہ انہیں یہ بہت اچھا موقع ملے گا کہ آپ کے بھائی کے یہاں جایا کرتا ہے اسی طرح شبیر علی جب میرے پاس پڑھا کرتے تھے ـ بھائی انکو تنخواہ بھیجا کرتے تھے میں ماہوار جو کچھ خرچ ہوا کرتا تھا ـ لکھ بھیجتا تھا ـ یہ بھائی کو ناگوار ہوا کہ حساب کتاب کی کیا ضرورت ـ میں نے کہا کہ اس میں مصلحت ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ اس خرچ کو کافی سمجھ کر بھیجتے ہیں اور کبھی ایسی ضرورتیں پیش آ جاتی ہیں کہ وہ نا کافی ہوتا ہے اور جب آپ کے