ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
کسی بزرگ کو علی سبیل جزم ولی کہنا جائز نہیں ملفوظ 75 ـ فرمایا کسی بزرگ کو علی سبیل جزم شیخ کہنا صحیح ہے ـ کیونکہ اس کا معنی ہے یہ طریق تربیت باطن سے واقف ہے ـ البتہ ولی کہنا جائز نہیں ـ کیوں اس کے معنی ہیں مقبول عنداللہ ـ یہ اخروی حکم ہے ـ پہلا دنیوی تھا ـ نبی و رسول میں نسبت عموم و خصوص ملفوظ 76 ـ فرمایا نبی اور رسول میں نسبت عموم و خصوص من وجہ یا مطلق کے علاوہ تساوی بھی اس طرح ہو سکتی ہے کہ ایک ہی ذات کو تعلق مع اللہ کے لحاظ سے نبی اور مع الخلق کے لحاظ سے رسول کہا جاتا ہے ـ رویائے صادقہ کی تفسیر ملفوظ 77 ـ فرمایا جزء من النبوۃ کی تفسیر یہ ہے کہ رویاء صادقہ منجملہ 46 اوصاف نبوت کے ایک وصف ہے ـ باقی اوصاف کو بیان نہیں کیا گیا اور چھ ماہ وحی کیساتھ تفسیر کرنا غلط ہے ـ عشق میں کتمان مجاہدہ شدیدہ ہے ملفوظ 78 ـ فرمایا جب خداتعالی کسی کو مطرود کرنا چاہتا ہے تو محبت احداث (زنا کرنا) کے ساتھ مبتلا کر دیتا ہے اور عشق میں باوجود عفت ، کتمان رکھنا مجاہدہ شدیدہ ہے کیونکر ذکر کرنے سے عموما غم ملکا ہو جاتا ہے ـ حالت فنا کی تعبیر ملفوظ 79 ـ فرمایا حالت فنا کی تعبیر کفر سے جائز ہے کیونکہ کفر ، لغت میں ستر کو کہتے ہیں اور اسلام مترادف ایمان ہے اور ایمان علم ہے اور حالت فنا میں علم فانی ہو جاتا ہے ـ لہذا ایمان لغوی کی نفی اور کفر کا اثبات درست ہے ـ حضرت موسی علیہ السلام کیلئے رؤیت باری تعالی کا اثبات ملفوظ 80 ـ فرمایا آیت فلما تجلی ربہ للجبل موسی علیہ السلام کیلئے رؤیت باری