ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
غلبہ عشق میں فہم جاتا رہتا ہے ملفوظ 119 ـ فرمایا غلبہ عشق میں فہم جاتا جاتا رہتا ہے ـ ع ـ عشق آمد عقل او آ وارہ شد ـ عشق آیا اور اس کی عقل آوارہ ہوئی ـ فراست مومن ملفوظ 120 ـ فرمایا علم غیب اللہ تعالی کو ہے ـ لیکن مومن کے قلب میں ایک ادراک ہوتا ہے کہ دل سمجھ جاتا ہے ـ بڑی مسجد میں آ گے سے گزرنے کی گنجائش ملفوظ 121 ـ کسی صاحب کے استفسار پر حضرت والا نے فرمایا ، بڑی مسجد میں سجدہ کی جگہ کو چھوڑ کر کچھ فاصلہ پر آ گے سے کوئی گزر جائے تو جائے تو کوئی حرج نہیں ـ اس میں حرم شریف کی کوئی تخصیص نہیں ـ ایک شعر ملفوظ 122 ـ ایک بیان کے دوران میں یہ شعر ارشاد فرمایا ؎ خویش برخوردار باشی بشرط آنکہ بامن یار باشی ( یعنی میری ساتھ دوستی رکھے اور میرا کہنا مانے تو صاحب نصیب ہو ) ہدیہ بھیجنے والے استفسار ملفوظ 123 ـ کسی صاحب نے خط میں ہدیہ بھیجنے کی اجازت چاہی ـ حضرت نے اس کے جواب میں یہ تحریر فرمایا کہ مقدار ہدیہ بتلاؤ اور یہ بھی کہ وہاں کون کون سی چیزیں ہوتی ہیں ـ مجلس 7 ستمبر 1942ء ایک مدرس کے دو عیب ملفوظ 124 ـ مولوی صاحب کے متعلق فرمایا کہ ان میں دو عیب ہیں ـ فقط جو مدرسی کے خلاف ہیں ـ ویسے بہت ہی اچھے استعداد رکھتے ہیں ـ ایک تو وقت کے پابند نہیں ـ دوسرا تقریر میں تطویل کچھ ادھر کی کچھ ادھر کی ـ