ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
رکھنا فرض عین ہے ـ اس لئے کہ ایمان کی سلامتی کا جو ذریعہ ہو گا ـ اس کے فرض عین ہونے میں کسی کو کیا شبہ ہو سکتا ہے ـ اس تعلق کے بعد معلوم ہوا کہ آج کل ایمان کی سلامتی کا ذریعہ صرف اہل اللہ کی صحبت ہے ـ اس تعلق کے بعد بفضلہ تعالی کوئی جادو اثر نہیں کرتا ـ زمانہ ہمارے تابع ہے ملفوظ 265 ـ فرمایا لوگ کہتے ہیں کہ زمانہ بدل گیا ہے تم بھی بدل جاؤ بھائی ہم سے تو بدلا جاتا نہیں ـ تمہیں اختیار ہے کسی نے کہا ـ زمانہ باتو نساز دتو باز مانہ بساز زمانہ بدل گیا تو تو بھی بدل جا لیکن ہم تو یہ کہتے ہیں زمانہ باتو نساز و تو با زمانہ مساز اور زمانہ کیا بدلتا اگر درحقیقت دیکھا جائے تو زمانہ ہمارے تابع ہے ہم ہی تو زمانہ کو بدلتے ہیں ـ زمانہ بے چارہ ہمیں کیا بدلے گا جب ہم اپنے آپ کو بدل دیتے ہیں ـ تب ہی زمانہ بدلتا ہے ـ زمانہ ہم علیحدہ کوئی چیز تھوڑا ہی ہے تو جب زمانہ کو خود بدل سکتے ہیں تو ہم اس کو محفوظ بھی رکھ سکتے ہیں ـ یہ اکبر حسین جج الہ آبادی کا نکتہ ہے ـ