ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
بعثت ان کیلئے ہوئی ہے ـ ان کے لئے تو یہی غنیمت ہے کہ نصوص کے خلاف نہ ہوں ان کی تدوین (جمع کرنا) محض اس لئے ہوئی کہ ایسے واردات بعض کو پیش آ ئے ـ حجب نورانیہ حجب ظلمانیہ سے سخت ہیں ملفوظ 56 ـ فرمایا حجب نورانیہ سخت ہیں ـ حجب ظلمانیہ سے ،، روزہا گرفت گورد باک نیست ،، ( یعنی ایام تلف ہونے پر حسرت نہ کرنا چاہئے " روزہا ،، کی تفسیر بھی یہی واردات و حالات ہیں ـ صوفی کون ہے ملفوظ 57 ـ فرمایا صوفی کی تعریف یہ ہے " وہ عالم باعمل جس کا ظاہر و باطن شریعت کے موافق ہو " ـ کسی گناہ کو صغیرہ نہ سمجھو ملفوظ 58 ـ فرمایا جو لوگ گناہ کو صغیرہ سمجھ کر جرات کر لیتے ہیں ـ بڑی غلطی کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے یہ دیکھا کہ گناہ صغیرہ ہے اور یہ نہ دیکھا کہ گناہ کس ذات کا ہے ـ اگر یہ مراقبہ کر لیتے تو سمجھ لیتے کہ اس لحاظ سے تو صغیرہ بھی اکبر الکبائر (بڑے گناہوں سے بھی بڑا) ہونا چاہئے ـ علم باری تعالی ملفوظ 59 ـ فرمایا علم باری تعالی قبل وجود الخلق و بعد الخلق ( مخلوق کو پیدا کرنے سے پہلے اور مخلوق کو پیدا کرنے کے بعد ) یکساں علم ہے ـ فرق صرف متعلق کے اعتبار سے ہے کہ پہلے متعلق ہمارے اعتبار سے استقبالی امر تھا اور اب حالی ہے ـ قرآن مجید میں جو کئی جگہ لنعلم یا لیعلم اللہ ( تاکہ ہم جان لیں ) تاکہ اللہ جان لے ) آیا ہے کہ اس کی تفسیر علم تفصیلی معقولی سے کرنی بالکل غلط ہے ـ کیونکہ معقولی تفصیلی علم تو عین معلومات ہے اور یہاں اس کا فساد ظاہر ہے ـ ہاں قاضی ثناء اللہ صاحب پانی پتی نے نہایت عمدہ تفسیر کی ہے ـ یعنی ہم جان لیں کہ جو پہلے موجود ہونے والا تھا اب وہ موجود ہو گیا ـ الغیبۃ اشد من الزنا ملفوظ 60 ـ فرمایا الغیبۃ اشد من الزنا ( غیبت گناہ سے بڑھ کر سخت ہے ) کے متعلق