ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
|
داخل ہیں اور اس کی مزید تائید اس سے ہوتی ہے کہ فرمایا ھو سما کم المسلمین یہاں بالاجماع خطاب عام اور ظاہر ہے کہ دونوں جگہ خطاب متحد ہونا چاہئے ـ حسن ظن محتاج دلیل نہیں ہوتا ملفوظ 48 ـ فرمایا حسن ظن محتاج دلیل نہیں ہوتا بلکہ فقدان دلیل سوء ظن بعینہ دلیل حسن ظن ہے ـ دلیل میں آیت ـ ولو الااذ سمعتموہ ظن المومنون والمومنات بانفسھم خیرا ( مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں نے اپنے آپس والوں سے نیک گمان کیوں نہ کیا ) ایک مرتبہ مجھ کو اس ملازمہ میں تردد ہوا کہ فاذلم یاتوا بالشھد شھداء فاولیک عند اللہ ھم الکذبون ( سو جس صورت میں یہ لوگ ( موافق قاعدہ کے ) گواہ ہیں ـ تو بس اللہ کے نزدیک جھوٹے ہیں ) کس طرح مرتب ہوا جواب یہ سمجھ آیا کہ فاولیک عنداللہ ای عند دین اللہ اور عند قانون اللہ وعند الشرع ( پس وہ اللہ کے نزدیک یعنی اللہ کے دین اور اس کے قانون اور شریعت کے نزدیک ) قبض کی حالت میں معمول ذرا قلت توجہ سے کرے ملفوظ 49 ـ فرمایا قبض کی حالت میں معمول تو سابق ہی رہنے دے مگر ذرا قلت توجہ سے ادا کرے ـ سن نکاح ملفوظ 50 ـ فرمایا 1296 ھ میں شیخ محمد صاحبؒ کا انتقال ہوا اور 1298ھ میں میرا نکاح ہوا ـ حیثیت عقلیہ میں دوام ملفوظ 51 ـ حیثیت عقلیہ میں دوام ہوتا ہے ـ قوت نہیں ہوتی اور حثیت طبیعیہ میں بر عکس معاملہ ہے ـ اکثر بے اعتدالیوں کا منشاء بے فکری ہے ملفوظ 52 ـ فرمایا اصل مقصود فکر ہے آجکل اکثر بے اعتدالیوں کا منشاء بے فکری ہوتی ہے ـ