ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
|
بسم اللہ الرحمن الرحیم سوال : میں ایلام قلب سے احتراز چاہیئے ملفوظ 1 - ارشاد فرمایا حضرت امام غزالی ؒ نے لکھا کہ اگر تنہائی میں مانگے اور نصف درہم ملے اور مجمع میں مانگے اور لحاظ سے یہ شخص ایک درہم دے تو سائل کیلئے یہ نصف حرام ہے کیونکہ یہ ایکلام قلب ( یعنی قلبی تلکف ) ہے ایلام قلب اشد ہے ایلام جسمل سے ـ خود ایلام جسم ہی حرام ہے ـ کسی بزرگ کے ادب سے صف اول سے پیچھے ہٹ جانا کیسا ہے ملفوظ 2 ـ ارشاد فرمایا علمائے ظاہر نے کہا ہے کہ اگر کوئی صف اول میں کھڑا ہو تو کہتے ہیں کہ ایسے نہ کرے کہ خود تو پیچھے آ جائے اور اپنے شیخ کو آ گے کر دے کیونکہ اس میں اعراض عن الحسنہ معلوم ہوتا ہے اور جو جامع بین الظاہر والباطن ہیں وہ کہتے ہیں پیچھے ہٹ آنے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں کیونکہ مقصود تو ہے قرب خدا وہ دونوں صورتوں میں حاصل ہے ـ صف اول میں رہنا بھی قرب ہے اور بزرگوں کا ادب بھی قرب ہے تو اس نے ایک قرب پر دوسرے قرب کو اختیار کیا اعراض کہاں ہوا ـ حضرت حکیم الامت رحمتہ کی بے نفسی کا ایک عجیب واقعہ ملفوظ 3 ـ تحریک خلافت کے زمانہ میں بعض لوگ حضرت سے لوگوں کو ہٹانے کی کوشش کرتے تھے ـ اس تذکرہ میں فرمایا : سنانے کے قابل ہے نہیں ـ حضرت حاجی صاحبؒ کو ایک شخص نے پرچہ دیا کہ فلاں شخص کی حالت کی اصلاح کیجئے ان کی حالت خراب ہے ورنہ لوگ حضرت سے بدظن ہو جائینگے ـ فرمایا اوروں کو کیوں کہتے ہو ـ تمہارا جی چاہے بد ظن ہو جاؤ چھوڑ دو اور فرمایا تم معتقدین نے تو ہمیں ایسے کر رکھا ہے کہ مجھے کسی وقت اپنے محبوب کے نام لینے کی فرصت نہیں ملتی ہے ـ خدا کی قسم ( حضرت کو قسم کھانے کی عادت نہ تھی جوش میں آ کر کہہ دیا خدا کی قسم ) میں دل سے تمنا کرتا ہوں کہ سب لوگ بلکہ ساری دنیا مجھے ملحد اور زندیق سمجھ کر چھوڑ دے اور میں ہوں اور میرا محبوب ہو ـ خوشا وقتے و خرم روزگارے کہ یارے بر خورد از وصل یارے