ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
خدا ہو اور خوف خدا ہوتا ہے علم سے ـ انما یخشی اللہ من عبادہ العلماء تو خلاصہ یہ ہوا کہ جس کے اندر علم ہو وہی آرام سے رکھ سکتا ہے اور حقوق ادا کر سکتا ہے اور بی بی تو کیا بغیر علم کسی کا بھی حق ادا نہیں ہو سکتا ـ حضرت تھانویؒ کا ایک معمول ملفوظ 114 - فرمایا جب کسی دوست سے کوئی شکایت سنتا ہوں اول تو راوی کی تکذیب کرتا ہوں اور جو متواتر روایتیں آ نے لگے اور احتمال کا درجہ پیدا ہو نے لگے تو اس سے پوچھ لیتا ہوں کہ تم نے ایسے کہا ؟ گو یہ آج کل کی تہذیب کیخلاف ہے ـ اگر اس نے راوی کے خلاف بیان کیا تو اس کی تصدیق کر لیتا ہوں اور راوی کی بھی تکذیب نہیں کرتا تو غلط فہمی پر محمول کرتا ہوں گو بعض راوی کے بارے میں یہ گمان بھی نہیں ہوتا ـ لم دریافت کر نے کا منشاء کبر ہے ملفوظ 115 ـ فرمایا ایک شخص نے کہا حلت بیضہ طیور کی کیا دلیل ہے ـ میں نے لکھا اور خود طیور کی حلت کی کیا دلیل ہے الگ الگ لکھو پھر میں پوچھوں گا ہرن کی حلت کی کیا دلیل ہے اور نیل گائے کی حلت کس سے ثابت تاکہ معلوم ہو سوال کی حقیقت ـ منشاء اس کا کبر ہے ہر شخص بڑا بننا چاہتا ہے ـ انقیاد سے عار آتی ہے اول اپنے معاصرین کی اتباع سے عار آتی ہے پھرسلف کی یہاں تک کہ شدہ شدہ انبیاء علہیم السلام کی اتباع سے عار آ نے لگتی ہے ـ ایک شخص نے لکھا یہاں دستور ہے لوگ مرتے وقت توبہ کراتے ہیں اور علماء سے کراتے ہیں مجھے بھی بلاتے ہیں تو کیا توبہ کرا دیا کروں ؟ میں نے کہا ضرور مگر ہاتھ میں ہاتھ نہ ملاؤ کیونکہ یہ کیسے کہوں کہ توبہ نہ کراؤ اور اگر ہاتھ ملانے کی اجازت دوں تو کہیں کہ ہم فلاں کے خلیفہ ہیں ـ عزیزوں سے بیعت کے معاملہ میں احتیاط ملفوظ 116 ـ فرمایا قاضی امیر احمد مرحوم نے یہاں کے مولوی شیخ محمد صاحب سے بیعت ہونے کی درخواست کی فرمایا کہ بھائی تم تو اپنے عزیزوں سے ہو تم سے کیا انکار ہے مگر اپنے خاندان والوں سے بیعت ہونا مناسب نہیں کیونکہ ممکن ہے تمہاری ہمارے رشتہ داروں سے