ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
فیصلہ میرا یہ ہے کہ اگر وہ مسئلہ ظاہر کا اہل ظاہر کا اتباع کرنا چاہئے اور اگر باطن کا ہے تو اہل باطن کا ـ نوکری کیلئے وظیفہ ملفوظ 171 - ارشاد فرمایا نوکری کیلئے " یا لطیف ،، بعد عشاء گیارہ سو مرتبہ اول آخر درود شریف ، یہ بزرگوں سے پہنچا ہے باقی عامل تو ہوں نہیں ، دلجوئی کیلئے کہہ دیا ـ رسوم بند کرنے کیلئے گھریلو وعظ ملفوظ 172 - فرمایا یہاں رسوم بہت تھے ـ بہت وعظ ہوا لوگ اعتراض کرنے لگے مجھے خبر ہو گئی اس چرچہ کا ، میں نے جامع مسجد میں بعد دعا کے وعظ کہا کہ میں وعظ چھوڑتا ہوں جب آپ لوگوں کو رنج ہے اس میں میرا کوئی نفع نہیں آپ ہی لوگوں کا نفع ہے اسراف اور گناہوں سے بچیں گے ـ لوگوں نے پاؤں پکڑ لئے معافی مانگی میں نے کہا اچھا ایک صورت ہے اب گھروں میں وعظ کہوں گا ـ ایسا ہی کثرت سے وعظ ہوئے ـ بڑا نفع ہوا اب کوئی رسم نہیں رہا ـ کثرت مہر کا نقصان ملفوظ 173 - کسی نے سوال کیا کہ ایک عورت کا مہر 25 پچیس لاکھ روپیہ کا تھا اب مرد نہ طلاق دیتا نہ گھر لاتا ہے ـ جواب ارشاد ہوا ـ عدالت سے استغاثہ کی صورت ہو تو جبرا طلاق دیا جائے اور اگر مرد کو مہر کا خوف اور عورت کو مہر معاف کرنے سے عدم طلاق کا خوف ہو تو جانبین کی رعایت کی یہ صورت ہے کہ مرد کہے اگر عورت نے مہر معاف کردی تو میری طرف سے طلاق ہے یا تو میں طلاق دیتا ہوں اس صورت میں عورت کے مہر معاف کرتے ہی طلاق ہو جائے گی ـ تعویذ کھول کر نہ دیکھنے کا راز ملفوظ 174 - فرمایا تعویذ کھول کر دیکھنے سے اثر جانے کی وجہ قوت خیالی کا ضعیف ہو جانا ہے ـ خیال کو اس میں بڑا دخل ہے مصر کے ایک عالم نے کسی بزرگ سے درد کی ایک تعویذ لیا جب رکھا درد زائل ہو گیا ـ کئی دفعہ کے بعد کھول کے دیکھا کہ کام کی چیز ہے ـ دیکھنا چاہئے ـ اس میں بسم اللہ لکھا تھا ـ اعتقاد ضعیف ہو گیا ـ پھر بہت باندھا نفع نہ ہوا اور سیر میں ہے ہرقل نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے ایک تعویذ مانگا ـ آپ نے بسم اللہ لکھ کر ٹوپی میں سی کر بھیجا ـ جب سر میں