ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
احکام میں فلاسفی معلوم کرنا موجب الحاد ہے ملفوظ 142 ـ فرمایا احکام میں فلاسفی معلوم کرنا موجب الحاد ہوتا ہے اور عمل سے کورا کر دیتا ہے ایک انگریز مسلمان ہوا تو بے وضو پڑھا کرتا تھا ، دریافت کرنے پر کہنے لگا کہ وضو کو عربوں کیلئے اسی لئے رکھا گیا تھا کہ وہ لطیف نہیں رہ سکتے اور ہم تو صاف رہتے تھے گرد وغیرہ سے - ایک ایرانی شہزادہ کی حکایت ملفوظ 143 ـ فرمایا ایک ایرانی شہزادہ گھر سے ناراض ہو کر لکھنو پہنچا ـ نواب گنج پورہ سے ملاقات ہوئی ـ نواب صاحب نے شہزادہ کی دعوت کی ، نواب صاحب نے ملنے کیلئے کہا کہ تم کہیں گنج پورہ آںا ، وہ خستہ حالی کی صورت میں کپڑے پھٹے ہوئے کرایہ کے ٹٹو پر سوار گنج پورہ پہنچا ، نواب صاحب بعد اطلاع استقبال کیلئے نکلے اس کی خستہ حالی دیکھ کر کہنے لگے : آنکہ شیراں را کند روباہ مزاج احتیاج است احتیاج است احتیاج ( یعنی جو چیز شیروں کو لومڑی بنا دیتی ہے وہ احیتاج ہے ) شہزادہ نے فورا جواب دیا ؎ شیر نر کے شود روباہ مزاج ( یعنی شیر نر کب لومڑی مزاج ہو سکتا ہے ـ احتیاج کو جوتے پر مار دیتا ہے ) پھر سخت ناراض ہو کر واپس چلا گیا کہ تم شریف آدمی سے ملنے کے لائق نہیں ہو ؟ حکایت رنجیت سنگھ ملفوظ 144 ـ فرمایا رنجیت سنگھ نے اٹک دریا پار جانا چاہا تھا ـ اٹک پار چڑھائی کی تھی ـ گھوڑا دریائے اٹک میں ڈالا اور منع کرنے والوں کو کہا ـ " جس کے دل میں اٹک ، اس کیلئے اٹک " ،، ـ ایک مرید کا درجہ مرادیت کو پہنچنا ملفوظ 145 ـ فرمایا ایک مرید نے ایک بزرگ سے تجلی الہی اور زیارت نبوی کی درخواست کی ، شیخ نے فرمایا کہ نماز مت پڑھو ، مرید کو نماز کا چھوڑنا بہت شاق ہوا ـ آخر کار اس