ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
کھڑا ہو جاتا ہے ـ اس سے قلب و دماغ مشوش ہو جاتا ہے ـ سیدھی سی بات یہ ہے کہ لا کر پاس رکھ دو ہاتھ فارغ ہو تو لے لوں گا ـ گھر میں بھی اسی طرح کرتا ہوں کہ پانی ہاتھ میں نہیں لیتا ہوں بے خطر بات یہی ہے کہ پاس رکھ دو ـ فاضل دیوبند بزعم خود ملفوظ 97 ـ فرمایا کسی نے خط میں اپنے نام کے ساتھ فاضل دیوبند لکھا تھا ـ میں نے اس کے آ گے لکھ دیا ـ بزعم خود ،، اسی طرح کسی اور نے بھی لکھا تھا ـ میں نے اس کے ساتھ لکھ دیا " اپنے منہ میاں مٹھو ،، ـ غیر مقلدیت اور نیچریت ملفوظ 98 ـ تقلید کے ذکر کے سلسلہ میں فرمایا کہ غیر مقلدی سے نیچریت کی طرف ترقی ہو گئی ـ مدینہ کے دہی کو کھٹا کہنے کا انجام ملفوظ 99 ـ فرمایا کسی ہندوستانی نے مدینہ منورہ میں مدینہ کے دہی کو ناپسند کہا کہ یہاں کا دہی اچھا نہیں ہے خواب میں حضورؐ نے فرمایا کہ ہندوستان میں جا کر دہی کھاؤ ـ بے ادبی کا یہ نتیجہ ہوا ـ ایک قسم کا وطن اقامت ملفوظ 100 ـ حضرت مولانا خیر محمد صاحب جالندھری نے سوال کیا کہ جس مقام میں اہلیہ مقیم ہو ، شوہر اگر وہاں دو چار دن کیلئے جائے تو اتمام کرے گا یا قصر ـ فرمایا اگر شوہر نے اہلیہ کو خود کسی مقام میں معتدبہ عرصہ کیلئے اس قصد سے ٹھہرایا ہوا ہو کہ یہاں ٹھہری رہے گی او ہم خود اس کے پاس آتے جاتے رہا کریں گے تو وہ مقام اس شوہر کے حق میں ایک قسم کا وطن ہو گا ـ لہذا وہاں آنے سے اتمام لازم ہو گا ـ ادب کا مفہوم ملفوظ 101 ـ فرمایا ادب کے معنی حفظ حدود ہے ، تعظیم نہیں ہے ـ اس کے ضمن میں فرمایا