ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
ضروری ہے یا نہیں ان صاحب نے پھر یہی کہ میرے نزدیک ضروری ہے اس پر فرمایا کہ انا للہ وانا الیہ راجعون ـ اور فرمایا کہ اگر آپ کے نزدیک بھی یہ تحقیق ضروری ہے تو یہ دریافت کرتا ہوں کہ یہاں کے علماء سے بھی تحقیق کی ہے یا نہیں ـ تو ان صاحب نے کہا کہ یہاں تو نہیں کی اس پر فرمایا کہ جب ایسی ضروری بات ہے تو آپ کو خاموش بیٹھنے سے بے چینی نہیں ہوئی ؟ کبھی آپ بھوک پیاس کی حالت میں بھی ایسے خاموش بیٹھے رہتے ہیں ـ اب تو وہ صاحب بہت ہی پریشان ہوئے اور کچھ جواب دے سکے ـ اس پر حضرت والا نے فرمایا کہ جائیے ـ اگر اس کی تحقیق آپ کے نزدیک ضروری ہے ـ تو میں آپ کو ایک رائے دیتا ہوں ـ چند روز کیلئے آپ یہاں کے کسی عالم کے پاس رہیں انشاء اللہ تحقیق ہو جائے گی ـ آدمی کی چار قسمیں ملفوظ 11 ـ سفر رنگون میں فرمایا کہ آدمی چار قسم کے ہوتے ہیں ایک تو وہ ہے کہ میں عقل بھی ہے اور ہمت بھی اور ایک وہ ہے کہ اس میں نہ عقل ہے اور نہ ہمت اور ایک وہ ہے جس میں عقل ہو اور ہمت نہ ہو اور ایک وہ ہے جس میں ہمت ہو اور عقل نہ ہو - نور تدین کی مثال ملفوظ 12 ـ فرمایا کہ پہلے اہل بدعت میں بھی ایک درجہ کا نورتدین ہوتا تھا اور وجہ یہ تھی کہ وہ لوگ اللہ اللہ کرتے تھے اور اس نور تدین کی ایسی مثال ہے جیسے چاند کی روشنی میں درخت کا سایہ دونوں مل کر ایک کیفیت پیدا ہو جاتی ہے کہ نہ اس کو نور کہہ سکتے ہیں اور نہ ظلمت ـ ایک آج کل کے مدعی ہیں کہ ان میں سوائے مکرو فریب کے دوسری بات ہی نہیں ـ پہلے لوگ دکاندار نہیں تھے دیندار تھے غلطیوں میں مبتلا تھے مگر ان کی نیتیں خراب نہیں تھیں ـ آج کل کے مدعی تو باکل خالی ہیں اور فرمایا کہ واللہ میں بہ قسم کہتا ہوں کہ اگر خدا کی محبت کا ایک قطرہ نصیب ہو جائے تو ساری تلخ اور زہر معلوم ہونے لگے اور یہی اصل ہے تدین کی خطرے کی قسمیں ملفوظ 13 ـ فرمایا ایک بزرگ سے کسی نے دریافت کیا کہ خطرے کی کتنی قسمیں ہیں تو انہوں