ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
|
جائز نکاح ملفوظ 89ـ فرمایا ایک شخص کا خط آیا ہے اس میں لکھا ہے کہ ایک شخص کی بیوی کا انتقال ہو گیا ہے ـ اب اس نے بیس دن کے بعد اپنی سالی سے نکاح کر لیا ہے ـ یہ نکاح درست ہے یا نہیں اور شامی میں جو مرد کے واسطے بیس عدتیں لکھی ہیں اس کا کیا مطلب میں نے لکھا کہ نکاح تو ہو گیا اور شامی میں جو لکھا ہے خود دیکھ لو مجھ سے کیوں دریافت کرتے ہو ـ ( سائل صاحب عالم بھی ہیں ) اکبر حسین جج کا قول ملفوظ 90 ـ فرمایا کہ اکبر حسین نے ایک عجیب بات لکھی ہے وہ بہت بڑے عاقل شخص ہیں اور غالبا انہوں نے اس واقعہ کو نظم بھی کیا ہے ـ مجھے اچھی طرح یاد نہیں لکھا ہے کہ یہ جو لوگ کہتے ہیں کہ رفتار زمانہ کے مطابق چلنا چائیے ـ یہ بات بالکل بے جوڑ ہے ـ کیونکہ زمانہ تو خود تمہارے ہمارے مجموعہ افعال و اقوال کا نام ہے اور یہ ہمارے تابع ہے ہم اس کے تابع کیسے ہو جائیں - بیوی کی محبت میں اعتدال ملفوظ 91 ـ فرمایا کہ مشائخ کے یہاں تو یہ بھی فخر ہوتا ہے کہ ہمارے مرید تو بیوی بچوں سے بھی زیادہ آزاد ہیں ـ ایک شخص کا خط آیا ہے کہ مجھے اپنی بیوی کے ساتھ بہت تعلق ہے یہ مضر تو نہیں میں نے لکھا ہے کہ مضر بالکل نہیں بلکہ مفید ہے ـ ہاں اگر وہ دین کے خلاف کوئی فعل کرے تب اس سے بچو ـ چونکہ جس کے ساتھ محبت ہوتی ہے اگر وہ بے دین ہوتا ہے تو اپنے دین بگڑنے کا اندیشہ ہے اور پھر فرمایا کہ حضورؐ کو حضرت عایشہ کی صورت تک پارچہ حریر پر دکھائی گئی تھی ـ معلوم ہوا کہ پہلے ہی سامان ہو چکا تھا اگر یہ مانع ہوتا تو حضورؐ کے واسطے کیوں تجویذ کیا جاتا کیونکہ آپ کی نظر تو ہر وقت خدا پر رہتی تھی ـ بعض سوالات سے تنگی ہوتی ہے ملفوظ 92 ـ فرمایا بعض سوالات کے جواب دینے میں بہت تنگی ہوتی ہے ـ ایک صاحب نے دریافت کیا کہ میں حج کو جانا چاہتا ہوں مجھ سے اجازت مانگتے ہیں اور وہ پہلے سے حاجی بھی ہیں اور ان کو منع کروں تو دل نہیں چاہتا دوسری بات یہ ہے کہ لوگ اس کی