ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
حق سبحانہ و تعالی کا تصور -ملفوظ 65 ـ فرمایا اللہ تعالی کا تصور اگر بلا صورت نہیں ہو سکتا تو اور ہزاروں چیزوں کا تصور بلا صورت کیسے کر لیتے ہیں حالانکہ صورت نہیں ہوتی ـ حضورؐ قصدا صحابہ کو بے تکلف کرتے تھے ملفوظ 66 ـ فرمایا حضورؐ قصد لوگوں کو بے تکلف کرتے تھے تاکہ استفاضہ میں ہیبت ورعب حجاب نہ واقع ہو جائے ـ دعا عبادت کا مغز ہے ملفوظ 67 ـ فرمایا لوگ دعا کو کچھ نہیں سمجھتے ـ جس طرح کہ یہ خیال ہو کہ خدا کیا کر سکتا ہے اگر اعتقاد یہ ہو کہ وہ سب کچھ کر سکتا ہے پھر اس سے دعا نہ کی جائے بڑی غفلت ہے ـ رحمت حق بہانہ مے جوید رحمت حق بہا نمی جوید ( اللہ کی رحمت بہانہ ڈھونڈتی ہے اللہ کی رحمت دولت نہیں ڈھونڈتی ) بس فقط قہار و جبار ہونے کا تصور کر لیتے ہیں ـ رحیم ہونے کا تصور نہیں کرتے ـ وحدت الوجود کے معنی ملفوظ 68 ـ فرمایا وحدت وجود کے یہ معنی ہیں کہ خدا کے سوا کوئی دوسرا مستقل وجود نہ سمجھا جائے ـ اس سلسلہ میں فرمایا کہ حضرت حاجی صاحب نے مولوی احمد حسن صاحب کے جواب میں فرمایا کہ شیخ عین رسول ہے بلکہ عین حق ہے نہیں بلکہ صورت حق ہے ـ حضرت حاجی صاحب کی عادت تھی ـ مجلس میں ادھر ادھر دیکھ کر فرماتے کوئی غیر تو نہیں ـ ایک مرتبہ اس جملہ پر بار بار فرماتے رہے غیر کہاں ، غیر کہاں ـ ہم کو حضرت حاجی صاحب کا مذاق معلوم تھا کہ حضرت پر وحدۃ الوجود کا غلبہ تھا ـ میں بھی بہت سی باتیں اپنی مجلس میں کہہ دیتا ہوں لیکن باہر نہیں کہتا ہوں ـ اب اگر کوئی مجلس والا باہر جا کر خیانت کر دے تو یہ اس کی حماقت ہے ـ قرآن وحدیث اور فقہ کی ضرورت ملفوظ 69 ـ فرمایا کہ لوگوں نے حدیث وفقہ چھوڑ دیا فقط ایک قرآن کو مانتے ہیں اس