ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
حضرت حکیم الامتؒ کا ایک اصول ملفوظ 91 ـ فرمایا دوسروں سے کام لینے کو بہت بہت برا سمجھتا ہوں اگر کام لوں گا پھر اسکی غلطیوں سے چشم پوشی کرنی ہوگی آزادی نہیں ہو گی ـ جب تک کام کرنے کی قدرت ہے کروں گا ـ ورنہ چھوڑ دوں گا ـ شبیر علی میرے بھتیجے ہیں غلطی دیکھتا ہوں تو سزا دیتا ہوں اور دے سکتا ہوں اگر کام لیتا تو تنبیہ نہ کر سکتا ـ یہ سمجھتا کہ میرے دست و بازو ہیں کہیں بگڑ نہ جائیں ـ زمانہ کو اپنے تابع بناؤ ملفوظ 92 ـ فرمایا زمانہ کیا ہے اپنے اندر کچھ پیدا کرو ـ وہی زمانہ ہے ـ زمانہ کو اپنے تابع بناؤ ورنہ زمانہ کے تابع ہو جاؤ ـ فساق فجار کے بارے میں حضرت گنگوہیؒ کا ارشاد ملفوظ 93 ـ فرمایا حضرت مولانا گنگوہی کا قول ہے کہ جن کو تم فاسق و فاجر سمجھتے ہو قیامت میں ان کی مغفرت دیکھ کر حیران رہ جاؤ گے ـ آخرت میں قلب دیکھا جائے گا ملفوظ 94 ـ فرمایا وہاں قلب دیکھا جائے گا ـ حزن سے راستہ جلد قطع ہوتا ہے ملفوظ 95 ـ فرمایا ابو القاسم قیشری کا قول ہے کہ حزن سے راستہ زیادہ قطع ہوتا ہے اسی سلسلہ میں فرمایا اللہ والوں کو دنیا کا حزن نہیں ہوتا ـ ہوتا ہے تو آخرت کا ـ 4ستمبر1942ء پانی پلانے میں راحت کی تعلیم ملفوظ 96 ـ فرمایا عام عادت یہ ہو گئی ہے کہ پانی وغیرہ کوئی چیز مانگی جائے تو لانے والا اس کو ہاتھ ہی میں دینا چاہتا ہے ـ اگر لینے والے کا ہاتھ کسی کام میں مشغول ہو تو منظر ہو کر