ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
تم کو آتا ہے پیار پر غصہ ہم کو غصہ پہ پیار آتا ہے ادب حضور سیدنا ابوبکر صدیق ملفوظ 137 ـ فرمایا جب حضورؐ نے مدینہ طیبہ کو ہجرت کی ہے تو حضرت سیدنا ابوبکر صدیق آپؐ کے ہمراہ ہوئے ہیں ـ جب مدینہ پہنچے تو بغرض زیارت انصار جوق در جوق آنا شروع ہوئے اور حضرت ابوبکر صدیق سے مصافحہ کرنا شروع کیا چونکہ آپؐ کی عمر زیادہ معلوم ہوتی تھی اس لئے وہ لوگ یہ سمجھے کہ حضورؐ یہی ہیں ـ حضرت صدیق برابر مصافحہ کرتے رہے اور انکار نہیں کیا کیونکہ حضرت صلی اللہ علیہ وسلم سفر سے تھکے ہوئے تھے ـ آپ نے حضورؐ کو تکلیف سے بچایا ـ جب حضورؐ پر دھوپ آئی اور حضرت ابوبکر صدیق نے حضورؐ پر اپنی چادر سے سایہ کیا تب لوگ سمجھے کہ حضورؐ یہ ہیں ـ حضرت یہ ہے خدمت کا طریقہ یہ باتیں ہیں جن سے صحابہ کے علوم اور حضورؐ کے ساتھ خلوص معلوم ہوتا ہے ـ آج کل لوگوں نے صرف جوتا اٹھا کر رکھ دینے کا نام محبت رکھا ہے چاہے اس سے تکلیف ہی پہنچے ـ مگر اپنا دل راضی ہو جائے ـ خلاف شرع امور کی اصلاح شیخ پر فرض ہے ملفوظ 138 ـ فرمایا کہ اگر کسی مرید میں کوئی بات خلاف شرع ہو اور شیخ اسکی اصلاح نہ کرے تو میرے نزدیک وہ شیخ خائن ہے اور شیخ بنانے کے لائق نہیں - جب سائلوں کو شفاء نہیں ہوتی تو کیوں ان کا راستہ کھوٹا کرے ان لوگوں سے کوئی پوچھے تم کس مرض کی دوا ہو ـ جب دوا ہی نہیں کرتے تو لوگوں کو کیوں گمراہ کرتے ہو ـ کیا لوگوں نے امانت صرف اسی کا نام رکھ چھوڑا ہے کہ کسی کا روپیہ رکھ کر واپس کر دیا حالانکہ طالبین اور ذاکرین اپنے کو ہمارے سپرد کر دیتے ہیں ـ اگر ہم ان کی تربیت میں کسی قسم کی کوتاہی کریں گے تو کیا ہم خائن نہ ہوں گے ـ جب ان لوگوں نے اپنا دین و ایمان تمہارے سپرد کر دیا ـ پھر کیوں ان کے اصلاح نہیں کرتے اور یہ بھی فرمایا جو شخص ایمان میں خیانت کر رہا ہے اور کونسی بات نہیں کر سکتا اور اس کا کیا